Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی، کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار 

شیئر کریں:

چترال میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی، کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لویر اور اپر چترال میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے پاس کردہ قرارداد کی روشنی میں حق خودارادیت کی فراہمی اور بھارتی تسلط کی فوری طور پر خاتمے پر زور دیا گیا۔ چترال شہر میں ایک ریلی اسسٹنٹ کمشنر چترال کی قیادت میں نکالی گیی جس میں مختلف مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چترال شہر میں جماعت اسلامی چترال کی طرف سے چترال بازار میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قیادت مولانا جمشید احمد کر رہے تھے۔ ریلی چیو پل سے شروع ہوکر پولو گراؤنڈ روڈ پر جلسہ عام میں بدل گئ جس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد میں کشمیر میں رائے شماری کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ۔

قرارداد میں مذید کہا گیا کہ  کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے۔ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ بابائے قوم کے فرامین، کشمیر کی جغرافیائی حیثیت، تقسیم ہند کا فارمولا، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور تحریک آزادی کی جدوجہد سب کے سب اس پر شاہد ہیں۔

مظلوم کشمیریوں کی نگاہیں اب بھی پاکستان پر لگی ہوئی ہیں وہ غاصب فوج کے مظالم کا شکار ہونے کے باوجود بھارت سے بے زاری اور پاکستان سے محبت کے اظہار سے دریغ نہیں کرتے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور اپنے شہہ رگ کو پنجہ ہنود سے بچانے کے لیے موثر کردار ادا کر لینا چاہیے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرکے زور شور سے اس مسئلے کو اٹھا لینا چاہیے۔

 

اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی میں بھی یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈی سی اپر چترال محمد علی خان کی۔ یہ ریلی ریسٹ ہاؤس سے روانہ ہوکر بونی چوک پر احتتام پذیر ہوئی جس میں شدید سردی کے باوجود کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اسی طرح مستوج میں بھی ریلی نکالی گیی جس کی قیادت  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نوید احمد نےکی۔ جس میں علاقے کے عمایدین بھی شریک تھے۔

 

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چترال ظفرالدین کی قیادت میں ریسکیو1122 اپر/لوئر چترال کے جوانوں نے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے کہا کہ جدوجہد آزادی اور کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آزادی کے کے کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

 

chitraltimes kashmir solidarity observed chitral town1

chitraltimes kashmir solidarity observed chitral town administrationchitraltimes kashmir solidarity day observed chitral rescue 1122

chitraltimes mastuj kashmir solidarity day observed naved1 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71170