Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 اسلام آباد میں گلگت بلتستان حکومت کے زیر اہتمام ”جی بی ڈریم روڈ شو“ کے عنوان سے تقریب کا اہتمام، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

 اسلام آباد میں گلگت بلتستان حکومت کے زیر اہتمام ”جی بی ڈریم روڈ شو“ کے عنوان سے تقریب کا اہتمام، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی شرکت

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو سماجی و اقتصادی طور پر خوشحال بنانے کے لیے صرف قدرتی و انسانی وسائل کافی نہیں، دانشمندی، پالیسیوں میں مستقل مزاجی، الجھنوں سے گریز اور ایک دوسرے کے ساتھ فعال تعاون ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان حکومت کے زیر اہتمام ”جی بی ڈریم روڈ شو“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان، جی بی حکومت کے وزراء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان انہیں بہت عزیز ہے اور انہوں نے ہمیشہ اس خطے کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لیے بطور سفیر اس خطے کی نمائندگی کی، سیاحوں کو علاقے میں سہولتیں فراہم کی جانی چاہیں۔

 

صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل جیسے معدنیات، قیمتی جواہرات اور پھلوں سے مالا مال ہے، ہمیں جواہرات کی کٹائی اور فنشنگ کے لیے سائنسی طریقے استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے کام کے لیے درکار ہنر بہت کم وقت میں سیکھے جا سکتے ہیں۔ خطے کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آئی ٹی کی مہارت رکھنے والے افراد آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان میں رہتے ہوئے دیگر ممالک میں اپنی خدمات پیش کر کے اپنے لئے روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر خواتین کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرنے کے لئے بھی اہم ہے جس وہ اپنے گھروں سے کام کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے 2.4 ملین افراد نے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل سکلز پروگرام، ڈجی سکلز سے فائدہ اٹھایا ہے، ملک کے نوجوانوں اور خواتین کو اہم اور قابل مارکیٹ ڈیجیٹل مہارت فراہم کرنے کے لیے ایسے پروگراموں کو اپنایا جا سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ایک طالب علم جس نے ڈیجیٹل سکلز پروگرام سے اپنی تربیت حاصل کی وہ تقریباًایک لاکھ ڈالر کما رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جی بی کے لیے زراعت کے میدان میں بھی عمودی کاشتکاری اور ڈرپ فارمنگ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جی بی نہ صرف اپنی خوراک کی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ اس میں ہالینڈ کی طرح دنیا کو برآمد کرنے کی صلاحیت ہے جو پاکستان سے 19 گنا چھوٹا ملک ہے لیکن دنیا میں خوراک پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک کہلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کی بہتات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کمیونٹی کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں ہے اور جی بی کے لوگوں کو علاقے میں ترقی کے فروغ کے لیے پوری طرح اور فعال طور پر مصروف عمل ہونا چاہیے۔

 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا کہ ماضی میں جی بی کو وسائل کی تقسیم کے حوالے سے نظر انداز کیا گیا اور جو فنڈز دیئے جاتے تھے وہ زیادہ تر تنخواہوں سے متعلق اخراجات میں خرچ ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت گزشتہ دو سالوں سے ترقی کے لیے زیادہ فنڈز مختص کر رہی ہے اور اس کی توجہ ترقی کی طرف ہے، ہماری ترجیحات میں خاص طور پر مختلف راستوں کے ذریعے جی بی کے باقی ملک کے ساتھ سڑک کے رابطے کو بہتر بنانا، تعلیم کے شعبے کی اصلاح، خوراک کی قلت پر قابو پانے کے لیے زراعت کے شعبے کو فروغ دینا، صحت کے شعبے کو بہتر بنانا اور مقامی حکومتوں کے نظام میں اصلاحات شامل ہیں۔تقریب میں شعیب سلطان نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام برائے جی بی کے ساتھ اپنے طویل سفر کا احوال بیان کیا اور کہا کہ انہوں نے رورل سپورٹ پروگرام کے لیے 40 سال تک کام کیا اور یہ لوگوں اور کمیونٹی کی حمایت ہی تھی جس نے اسے کامیاب بنایا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے شو کے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔

 

chitraltimes president arif alvi addressing gb dream road show program1

chitraltimes president arif alvi addressing gb dream road show program2

chitraltimes president arif alvi addressing gb dream road show program islamabad

chitraltimes president arif alvi addressing gb dream road show program islamabad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
70975