Chitral Times

May 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرخیبرپختونخوا کا  پولیس لائینز پشاور کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں بیگناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار 

Posted on
شیئر کریں:

گورنرخیبرپختونخوا کا  پولیس لائینز پشاور کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں بیگناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پولیس لائینز پشاور کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں بیگناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اور صوبہ کے عوام سمیت پوری قوم اس اندوہناک واقعہ پر گہرے غم کا شکار ہے، گورنر حاجی غلام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس لائینز پہنچ گئے اور وہاں پر جاری امدادی اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ریاض محسود اور سی سی پی او اعجاز خان نے گورنر کو امدادی اور ریسکیو آپریشن سے متعلق آگاہ کیا جس پر گورنر نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے سمیت تمام ریسکیو آپریشن تیز کرنیکی ہدایت بھی کی۔ پولیس لائینز کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ہسپتال میں دھماکہ کے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں،انہوں نے کہا کوئی بھی مذہب عبادت میں مصروف انسانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں،پاکستان، اسلام اورانسانیت کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنرحاجی غلام علی نے کہاکہ صوبے میں پولیس قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے تحاشا جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ گورنر نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے اس ناقابل برداشت نقصان پرصبرجمیل کی دعا کی۔

Governor KP Police Lines Visit photo 3 Governor KP Police Lines Visit photo 1

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے المناک واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے المناک واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے اور نگران وزیر اعلٰی سے المناک واقعہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کو امدادی پیکج دینے کی سفارش کی ہے۔ گورنر نے المناک واقعہ پر کمشنر کوہاٹ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہاہے کہ ضلعی نتظامیہ اس افسوسناک واقعہ کے محرکات سامنے لائے اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ انتظامیہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کے سدباب کیلئے حکمت عملی تیار کرے۔ گورنرنے کہاکہ وہ المناک واقعہ پر دلی رنجیدہ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنرنے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔


شیئر کریں: