Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گزشتہ 5 سال سے اپرچترال کے عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کادیرینہ مسئلہ حل کردیاگیا، حاجی غلام علی

شیئر کریں:

گزشتہ 5 سال سے اپرچترال کے عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کادیرینہ مسئلہ حل کردیاگیا، حاجی غلام علی

یکم فروری سے اپر چترال کے عوام کو بلاتعطل بجلی میسر ہو گی، پیسکو اور پیڈو کے مشترکہ معاملات نمٹا دئیے گئے ہیں، وفاقی وزیر توانائی
گورنر ہاوس میں اپر چترال کو بجلی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس، بلاتعطل بجلی فراہمی کے معاہدہ پر دستخط، اپر چترال کے عمائدین کا وزیراعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو خراج تحسین

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کی مشترکہ صدارت میں اپر چترال میں بجلی کی عدم دستیابی سے متعلق ایک اہم اجلاس گورنر ہاوس میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، وفاقی سیکرٹری محکمہ توانائی رشیدمحمود، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور خیبر پختونخوانثارمحمد،چیف پیسکوعارف محمودسدوزئی، چیف پیڈوانجینئر محمدنعیم اور گورنر سیکرٹریٹ، محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سمیت اپر چترال سے سابق رکن قومی اسمبلی شہزاد افتخارالدین اوراپر چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں اپرچترال کو بجلی کی فراہمی اور تکنیکی معاملات طے کرنے کیلئے 4 گھنٹے تک سیرحاصل گفتگو کی گئی اور باہمی مشاورت سے تمام معاملات نمٹانے کے بعدایک معاہدہ طے پایاگیا جس پرگورنرخیبرپختونخوا، وفاقی وزیرتوانائی، چیف پیسکو، چیف پیڈو اور اپرچترال کے عمائدین شہزادہ افتخار ودیگرکی جانب دستخط کئے گئے،

معاہدے کے مطابق پیسکو لوئیر چترال کی طرز پر اپرچترال کو بجلی فراہم کرے گا اور اپرچترال اورلوئر چترال کے درمیان بجلی کا فرق ختم کردیاگیاہے۔ پیسکو کی جانب سے اپر چترال کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلاتعطل بجلی یکم فروری سے میسر ہوگی۔ اس طرح پیسکو اور پیڈو کے درمیان واجبات کے معاملات طے کرنے سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو ایک ماہ میں واجبات کے معاملات کو طے کرلے گی۔ پیسکو کی جانب سے اپرچترال کو فراہم کی جانیوالی بجلی کے بلوں کے نرخ لوئر چترال کی طرز پرہوں گے۔

 

اس موقع پر اجلاس میں موجود عمائدین اپرچترال نے وزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف اور گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی کادلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کئی سالوں پرمشتمل اپرچترال کے غریب عوام کا مسئلہ فوری طورپر حل کردیاہے جوکہ گذشتہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کٹھائی کا شکار تھا۔ اپرچترال کے عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لانے کیلئے وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمارے مسئلے کو انتہائی اہمیت دی بلکہ چھٹی کے روز تمام اعلی حکام پرمشتمل اجلاس طلب کرکے فوری طور پر دیرینہ عوامی مسئلے کو نمٹادیا۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرحاجی غلام علی نے کہاکہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صوبے کے ایک بڑے ضلع چترال کی محرومیوں کی طرف توجہ دی اورآج اہم اجلاس میں گذشتہ 5 سالوں سے اندھیرے میں ڈوبے اپرچترال کے عوام کو روشنی طرف منتقل کردیاگیا۔ انہوں نے اجلاس میں وفاقی وزارت توانائی اور صوبائی محکمہ توانائی سمیت دیگر اعلی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے باہمی مشاورت سے ایک اہم مسئلے کوپایہ تکمیل تک پہنچادیا۔

 

اس موقع پر وفاقی وزیرتوانائی انجینئرخرم دستگیر نے میزبانی کے فرائض انجام دینے پر گورنر حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گورنر حاجی غلام علی صوبہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہے ہیں اور گورنرہاؤس کے دروازے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کھلے رکھے ہوئے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج اہم اجلاس کااپرچترال کے عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کے مسئلہ کو نمٹاناتھا جو طے ہوگیا اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اپرچترال کے عوام کو پیسکوکی جانب سے لوئرچترال کی طرح بجلی کی فراہمی شروع ہوجائیگی اور100 فیصد بلوں کی ادائیگی پر صوبہ کے دیگرعلاقوں کی طرح 24 گھنٹے اپر چترال میں بھی بجلی میسر ہوگی۔

اس موقع پرچترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ذاتی دلچسپی لیکر چترال کا گزشتہ پانچ برسوں سے زیرالتوا بجلی کے مسلے کو حل کردیا ۔ انھوں نے وفاقی وزیر توانایی خرم دستگیر ودیگر حکام کابھی شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہاکہ دو اداروں کی اپس میں چپقلش اورٹیرف کی بحث و تکرار کی وجہ سے چترال کے عوام  رل گیے تھے۔  جو اج حل ہوگیا۔ انھوں نے چترال کے عوام کو مبارکباد دیتے ہویے کہا کہ دو مہنیوں کے اندر اپر چترال کیلیے الگ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے اپر چترال کی بجلی کا مسیلہ  مکمل طور پر حل ہوگا۔

دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال ٹایمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہویے وزیراعظم شہباز شریف ، گورنر خیبر پختونخوا اوروفاقی وزیرخرم دستگیر کا شکریہ ادا کرتے ہویے چترال سے سابق ایم این اے شہزاد ہ افتخارالدین کا خصوصی شکریہ کے ساتھ انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انھوں نے گزشتہ چار برسوں سے لٹکا ہوا مسلہ حل کرکے اپر چترال اور کوہ کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔

چترال نیشنل مومنٹ کے صدر حیات اللہ گرزی نے شہزادہ افتخارالدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہویے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہویے چترال کی تین لاکھ سے زیادہ آبادی کا درینہ مسلہ حل کردیا ہے چترال ٹایمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے گرزی نے کہا کہ شہزادہ افتخار الدین نے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے جس پر اپر چترال کے عوام ان کے مقروض رہیں گے۔

Governor KP Upper Chitral PESCOPEDO Meeting

chitraltimes pesco pedo mou for upper chitral electricity supply 2

chitraltimes pesco pedo mou for upper chitral electricity supply 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70929