Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں شدید برفباری ، تمام کاروبار زندگی متاثر، نیشنل گرڈ سے بجلی اور لواری ٹنل سے آمدورفت معطل

شیئر کریں:

چترال شہر میں شدید برفباری ، تمام کاروبار زندگی متاثر، نیشنل گرڈ سے بجلی اور لواری ٹنل سے آمدورفت معطل

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات کی شدید برفباری نے تمام کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔چترال شہر میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہویی جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کی سپلایی بھی منقطع رہی۔ تاہم بدھ کی شام نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلایی بحال کردی گیی ۔ لویر چترال کے نسبت اپر چترال میں برفباری کم ہویی ، لویر چترال کے مدکلشٹ اور دروش میں بھی ایک فٹ تک برف پڑی ۔ شدید برفباری کے باعث بدھ کے دن چترال شہر میں اکثر کاروباری مراکز بند رہے اور دفترات میں بھی حاضری کم رہی۔ شدید برفباری کے باعث لوارٹنل سے آمدورفت بھی معطل رہی ۔

چترال پولیس لویر کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں کافی حد تک برف پڑی ہے ۔روڈ سے برف ہٹانے کا عمل تسلی بخش ہونے تک بہ امر مجبوری لواری ٹنل کے اطراف میں پھسی مسافروں کے خاطر ٹنل سے کھول دیا جائے گا تاہم سنو چین کے بیغر گاڑی چلانا نا ممکن ہی ہے ۔ چترال پولیس لویر کی طرف سے عوام الناس سے گزارش کی گیی ہے کہ موسم صاف ہونے کا انتظار کریں اور روڈ کی صفائی تسلی بخش ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ جن مسافروں کو بہ امر مجبوری چھوڑا جائے گا وہ ٹنل میں اپنی باری کا انتظار کریں اور لین بر قرار رکھیں۔ اپ میں سے کسی ایک کی جلد بازی دیگر تمام مسافروں کے لیے مزید دشواری کا سبب بن سکتی ہے ۔چترال پولیس اپ کی حفاظت کی خاطر شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باوجود چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ۔اپنی پولیس بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاوں کریں۔

chitraltimes lowari snowfall2

chitraltimes lowari snowfall 1

chitraltimes chitral town snow fall 3 chitraltimes chitral town snow fall 4 chitraltimes chitral town snow fall 5 chitraltimes chitral town snow fall 6 chitraltimes chitral town snow fall 7 chitraltimes chitral town snow fall 8 chitraltimes chitral town snow fall 9 chitraltimes chitral town snow fall 10 chitraltimes chitral town snow fall 11 chitraltimes chitral town snow fall 12

chitraltimes chitral town snow fall

chitraltimes drosh snow fall 1 1 chitraltimes drosh snow fall tma


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70806