Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لویر چترال پولیس نے گزشتہ رات ضلع سے باہر جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو لواری کے مقام پر انتہائی طوفانی بارش اور برفباری میں مدد فراہم کرکے انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ سال کی مری جیسی صورتحال سے بچالیا۔

شیئر کریں:

لویر چترال پولیس نے گزشتہ رات ضلع سے باہر جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو لواری کے مقام پر انتہائی طوفانی بارش اور برفباری میں مدد فراہم کرکے انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ سال کی مری جیسی صورتحال سے بچالیا۔

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) لویر چترال پولیس نے گزشتہ رات ضلع سے باہر جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو لواری کے مقام پر انتہائی طوفانی بارش اور برفباری میں مدد فراہم کرکے انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ سال کی مری جیسی صورتحال سے بچالیا۔ ڈی پی او لویر چترال ناصر محمود کی ہدایت پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم نے پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ لواری ٹنل اور میرکھنی کے درمیان سخت برفباری سے متاثر گاڑیوں کو دروش کی طرف منتقلی میں مدد فراہم کرتے رہے۔

 

متعدد متاثرہ مسافروں نے فون پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ان مسافروں کو سفر دوبارہ شروع کرنے کھانے پینے اور دوسرے سہولیات کے حصول میں بھی مدد کی۔ انہوں نے پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لواری میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو دھکا دے کر محفوظ مقامات کی طرف نکلنے میں مدد دیتے رہے۔ دریں اثناء اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی تمام وادیوں میں گزشتہ 36گھنٹوں سے مسلسل بارش اور برفباری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور مستوج، یارخون، لاسپور، اویر، کریم اباد، لوٹ کوہ ، شیشی کوہ اور سرسوں میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف پڑی ہے اور تریچ، بروغل، کھوت سمیت کئی وادیوں میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ چترال کا لواری ٹاپ کے مقام پر نیشنل گرڈ سے رابطہ منقطع ہونے سے چترال کے دونوں اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

chitraltimes chitral snow fall and police rescue 1 chitraltimes chitral snow fall and police rescue 4 chitraltimes chitral snow fall and police rescue 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70799