Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں ٹیکسیشن کے نظام کو آسان اور عام فہم بنایا جائے۔ سرتاج احمد خان

شیئر کریں:

صوبے میں ٹیکسیشن کے نظام کو آسان اور عام فہم بنایا جائے۔ سرتاج احمد خان

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کے فروع اور بزنس کمیونٹی کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لئے ٹیکسیشن کے نظام کو آسان اور عام فہم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بزنس مین کسی جھنجھٹ میں پڑے بنا اپنا ٹیکس ان لائن جمع کروا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے گزشتہ روز پاکستان ایکڈیمی فار رورل ڈیویلپمنٹ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کو چاہئے کہ وہ ٹیکسیشن کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے لیں اور ان کے لئے وقتا فوقتا ٹیکسیشن کے فوائد کے حوالے سے سیمینارز اور ورکشاپ کا اہتمام کریں۔ تاکہ بزنس کمیونٹی ٹیکیسشن کے قوانین اور ٹیکس دینے کے فوائد سے آگاہ ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختوںخوا ریونیو اتھارٹی کے حکام کو چاہئے کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز آف کامرس کو اعتماد میں لے کر کام کریں تاکہ اس کے خاطر خواہ فوائد برآمد ہو سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکسیشن کے نظام کو موثر بنانے کے لئے ون ونڈو اپریشن اور ان لائن فارم کو انتہائی سلیس اور آسان بنا دیا جائے تاکہ ہر بزنس مین کسی جھنجھٹ میں پڑے بنا اپنا ٹیکس ادا کر سکیں۔

اس موقع پر آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایکشن کے چیرمین سید منہاج الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے بزنس مین ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر سرکاری سطح پر مشکلات اور سہولیات نہ ہونے کے باعث اس سلسلے میں تجار برادری کو شدید مشکلات درپیش ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کیپرا ٹیکسیشن کے حوالے سے ان لائن پورٹل کو آسان اور عام فہم بنائے تاکہ عام تاجر آسانی کے ساتھ اپنا ٹیکس ادا کرسکیں۔

اس موقع پر پاکستان ایکڈیمی فار رولر ڈیویلپمنٹ کے اہلکاروں نے تجارت برادری کو درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پہیہ ہی تجارت و کاروباری سرگرمیوں سے چل رہا ہے سرکار تجارت برادری کے مشکلات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور ٹیکسیشن کے حوالے سے تجار برادری کے جتنے مشکلات و تحفظات ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان ایکڈیمی فار رورل ڈیویلپمنٹ کے محمد رشید، عرفان اللہ اور مقبول قمر جبکہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان، کاشف سہگل، ریجنل سیکرٹری ایف پی سی سی آئی انجینئر خالد حیدر، منہاج الدین باچا سمیت بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔

chitraltimes sartaj ahmad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70743