Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول وعرض میں صبح سے بجلی کی ترسیل بند، رات ایک بجے تک بحال ہوگی۔ وفاقی وزیر بجلی

شیئر کریں:

چترال کے طول وعرض میں صبح سے بجلی کی ترسیل بند، رات ایک بجے تک بحال ہوگی۔ وفاقی وزیر بجلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دیگرحصوں کی طرح چترال کے طول وعرض میں بھی بجلی پیرکی صبح سے غائب ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام صارفین کے ساتھ دفتری امور بھی ٹھپ ہوکر رہ گئے، جبکہ بارش اور برفباری کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگوں کی مشکلات بھی مذید بڑھ گئے، موبائل چارچ ختم ہونے اور ٹاورز کو بجلی نہ ملنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ اسی طرح گھریلیو کام کاج بھی متاثرہوئے۔اور ساتھ طلبا وطالبات  کی ان لاین کلاسز بھی متاثر ہویے۔

دریں اثنا وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی محروم ہوگیا، ان کا مذید کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی پر کام جاری ہے، ملک بھر میں بجلی کی بحالی کے لئے رات1 بجے تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اخری اطلا ع کے مطابق خیبرپختونخوا کے 87گرڈ اسٹیشنز پر تاحال بجلی کی سپلائی بند ہے 25گریڈ اسٹیشنوں پر بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی، شہری علاقوں کے 19اور دیہاتی علاقوں کے 6 گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ پیسکو کے مطابق بہت جلد باقی گرڈ پر بھی بجلی بحال کردی جائیگی۔

دریں اثنا چترال میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، لواری ٹنل روڈ پر تقریبا ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ تاہم ہیوی اور فورویل گاڑیاں ٹنل سے آرپار ہورہے ہیں جبکہ چھوٹی گاڑیاں مختلف مقامات پر برف میں پھنسنے کے اطلاعات ہیں، اسسٹنٹ کمشنر دروش کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سڑک ٹریفک کیلیے ہموار نہیں ہے لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کیا جایے اور سنوچین کے استعمال کو یقینی بنایا جایے۔

 


شیئر کریں: