Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبے بھر میں 2227 مراکز صحت کا معائنہ کیا گیا۔ 345 مراکز صحت کو مختلف وجوہات کی بنیار پر سیل کر دیا گیا اور 490 مراکز صحت کوشوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ڈبگری گارڈن پشاور میں چار روزہ خصوصی مہم چلائی گئی جسمیں 396 مراکز صحت کا معائنہ کیا گیا۔ 31 کو سیل کرکے 133 کو نوٹسسز جاری کئے گئے۔

خیبر پختونخواہ میں کل 12712مراکز صحت رجسٹرڈ ہیں اور اس سہ ماہی کے دوران 834 مزید مراکز صحت کو رجسٹرڈ کیا گیا۔صوبہ میں پہلی بار مراکز صحت کے لائسینسنگ کا آغاز کیا گیا جس میں 10 ہسپتالوں اور 15 کلینیکل لبارٹریوں کو عارضی لائسینس جاری کیے گئے آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم بنایا گیا تاکہ صوبہ بھر کے عوام گھر بیٹھے کسی بھی قسم کی کمپلینٹس درج کر سکیں اسی سہ ماہی میں 394 شکایات حل کا ازالہ کیاگیا۔عطائیت کے خاتمے کے لیے آن لائن سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے صوبہ کے ہسپتالوں کا معیار بہتر بنانے کے لیے خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمشن نے مختلف ٹریننگ کا آعاز کیاجس کے تحت تقریبا 15 ہسپتالوں کے مختلف عملہ کو معیار صحت کے اصولوں پر تربیت دی گئی۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے جیو میپنگ کا آغاز کیا گیا۔عوام کو علاج اور معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے 32 ہسپتالوں کے 84 سٹاف ممبران کو مینیمم سٹینڈرڈز پر تربیت دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70734