Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوشیڈنگ کے خاتمہ ودیگر مسائل کیلئے وفاقی وزیر بجلی وتونائی اور وزیراعظم پاکستان سے ملاقا ت کرینگے۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوشیڈنگ کے خاتمہ ودیگر مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر بجلی وتونائی اور وزیراعظم پاکستان سے ملاقا ت کرینگے۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ اپر چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں بہت جلد وفاقی وزیر بجلی وتوانائی اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال خصوصا اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔اور آئیے روز احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے اپر چترال کیلئے منظور شدہ مین ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے اپر چترال میں ناروا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شہزادہ افتخاالدین نے بتایا کہ وفاقی وزیر بجلی و توانائی بیرون ملک دور ے پر ہے جس کی پاکستان آمد کے بعد ان سے ملاقات کرکے اس مسئلے کا حل ڈھونڈیں گے۔ جہاں دو محکموں کی اپس میں چپقلش کی وجہ سے صارفین رُل گئے ہیں۔ انھوں نے مذید بتایا کہ بجلی کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی ایک وفد کو لیکر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔ اور چترال کے سڑکوں، بجلی ودیگر مسائل ان کے گوش گزار کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70722