Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشنگویی

شیئر کریں:

بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اورمری میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا ہے۔اس دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 22، دیر11، پاراچنار15، بونیر 12، سیدو شریف8، بالاکوٹ 7، پٹن15، کاکول،میر کھا نی 12، کالام 4،پشا ور، دروش ایک، مظفرآباد 24، گڑھی دوپٹہ 19، راولاکوٹ 6، کوٹلی 4، مری 5،چلاس اور گو پس میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 10، پاراچنار 3.5، راولاکوٹ 3، مری 2.5، کالام 1.5،گوپس، دیایک اور استورمیں ہلکی برفباری بھی ریکارڈکی گئی ہے۔اتوار کو ریکارڈکییگئیکم سیکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 13،زیارت منفی 11، قلات،گوپس منفی 8، استور، کالام منفی 7، ہنزہ منفی 6، مالم جبہ،اسکردو منفی 5، بگروٹ،مری،کوئٹہ،ڑوب منفی 4، دالبندین اورپاراچنارمیں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چترال کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری جبکہ چترال شہر کی موسم ابرالود رہی۔ لواری ٹنل سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی تاہم سنو چین کی استعمال کوانتظامیہ کی طرف سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70714