Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

Posted on
شیئر کریں:

گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد(سی ایم لنکس) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے 21، قومی اسمبلی کے 136 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے 48، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین، عبدالغفور حیدری، احمد خان، اعظم سواتی، ثانیہ نشتر، اور انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ رکنیت بھی معطل کی گئی ہیں جب کہ احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چودھری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اسد عمر اور عمر ایوب بھی رکنیت معطل کیے جانے والے اراکین میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ قومی اسمبلی کے معطل کیے گئے اراکین میں اسد قیصر، نور عالم خان، شہریار آفریدی، نور الحق قادری، غلام سرور خان، خواجہ آصف، محسن رانجھا، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، شفقت محمود، کنول شوزف اور عندلیب عباس شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں معطل ارکان اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شامل نہیں ہو سکتے۔رکنیت معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ارکان کی فہرست بھجوا دی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70550