Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 چترال کے دونوں اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

شیئر کریں:

 چترال کے دونوں اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز

مہم میں 157ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر لویر چترال  ارشد قیوم برکی

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز) ضلع لوئر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کاآغاز ہوگیاہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے بچوں کو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیے ہیں کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر توانائی اور صلاحیتوں کوبروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔انہوں نے انتظامی آفسران کو مہم کے دوران چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی تاکہ چترال لوئر کے دور دراز علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے تک ویکسین پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی تاکہ ان کی قوت مدافعت میں مزید اضافہ ہوسکے۔

chitraltimes polio campaign started in upper chitral
ضلع اپر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم  کے لئے کل 238ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی سی نے مزید بتایا کہ اپر چترال میں پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 22041بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے کل 238ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 213موبائل ٹیمیں، 16فکس ٹیمیں، 4ٹرانزٹ ٹیمیں اور5رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔پانچ روزہ پولیو مہم 20جنوری 2023 تک جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فرمان اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ولی خان بھی موجودتھے۔

chitraltimes polio campaign started in upper chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70539