Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل چترال فٹ بال کپ ٹورنامنٹ طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا

Posted on
شیئر کریں:

آل چترال فٹ بال کپ ٹورنامنٹ طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل چترال فٹ بال کپ ٹورنامنٹ طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا ہے جس میں چترال بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں سابق صوباٸی وزیر سلیم خان نے افتتاح کیا ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر پشاور گل رخ  بھی اس موقع پر موجود تھیں پہلا میچ افغان شاہی فٹ کلب کوراغ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوادوسرے پہلے ہاف میں افغان شاہی فٹ بال کلب کے کھلاڑی عنایت نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلادی أس طرح افتتاحی میچ میں افغان کلب فاتح رہی۔ انجمن تاجران چترالی بازار کے صدر عبدالرازق سی ای او گرین مارکیٹنگ اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سلیم خان نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے چترال کے کھلاڑی فٹ بال سمیت دیگر گیموں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ چترال کے کھلاڑیوں کو ان کے دہلیز پر کھیلوں اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کی جاٸیں انہوں نے کے پی ڈاٸریکٹریٹ اف سپورٹس کی چترالی کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اٸیندہ بھی یہ تعوان جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے اج منگل کے روز 3 میچز کھیلے جاٸیں گے۔ فٹ بال میچ میں ریفری کے فراٸض احسان ہدایت فہیم انجام دٸیے میچ دیکھنے کے لٸے تماشاٸیوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔ ٹورنامنٹ گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپر کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے

chitraltimes chitral footbal tournament peshawar


شیئر کریں: