Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے شہری ایک مہذب اور امن پسند ہیں۔ اس طرح کی تقریب کے انعقاد سے وہاں کی ثقافت کی بہترین عکاسی کرنے کا موقع ملتا ہے۔ رابعہ بصری 

شیئر کریں:

چترال کے شہری ایک مہذب اور امن پسند ہیں۔ اس طرح کی تقریب کے انعقاد سے وہاں کی ثقافت کی بہترین عکاسی کرنے کا موقع ملتا ہے۔ رابعہ بصری

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اورترچ میر بیک پیکرزکلب پاکستان کے تعاون سے یوم چترال کی مناسبت سے موسیقی محفل کا انعقاد کیاگیا جس میں شان چترال ایوارڈکی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری مہمان خصوصی تھی۔ محفل موسیقی میں چترال سے تعلق رکھنے والے گلوکار محسن علی اور دیگر نے پرفارم کیا۔ اس موقع پر ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے تعاون سے یوم چترال کی مناسبت سے منعقدہ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت مختلف ثقافتی سٹالز بھی سجائے گئے تھے جس کا مقصد چترال کی ثقافت کی رونمائی اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کی مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے شہری ایک مہذب اور امن پسند ہیں۔ اس طرح کی تقریب کے انعقاد سے وہاں کی ثقافت کی بہترین عکاسی کرنے کا موقع ملتا ہے اور ایسی سرگر میوں کا انعقاد لوگوں کو یکجا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ محفل موسیقی کے انعقاد سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔تقریب میں چترال میں تعلیم، اردولیٹریچر، صحافت، سوشل ورک اور دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے پر ہدایت اللہ، زبیدہ سیرنگ، ڈاکٹر عنایت، افسر علی، اعجاز احمد،رحمت علی، سیف الرحمان عزیز، ظفراللہ پرواز اور دیگر میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ جبکہ فیسٹیول کے دوران منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں فاتح جن میں بیڈمنٹن میں شریف اللہ، ٹیبل ٹینس میں حماد، سروت، چیئر گیم میں روز، فٹبال میں تحصیل مستوج، نعت کے مقابلوں میں عطاء اللہ نے پہلی، احمد حسین نے دوسری جبکہ عزیزہ قمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

این ڈور گیمز میل بیڈمنٹن ونر شریف اللہ ، میل ٹیبل ٹینس حماد رنر اپ شاٸیران ، فیمیل ٹیبل ٹینس سروت چٸیر گیم فیمیل روز ٹیک بال کا ونر جلال ، فٹ بال کا فاٸنل مستوج کوٸز فرسٹ پوزیشن عطاءاللہ خان ، سیکنڈ پوزیشن احمد حسین تھرڈ پوزیشن عزیزہ قمر نے حاصل کیا۔ اس پروگرام کے روح رواں عمیر خلیل اللہ نے تریچمیر بیک پیکرز کلب قاشقارفاونڈیشن کے زیر انتظام محکمہ امور نوجوانان ، محکمہ سپورٹس کے پی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے انعقاد کیا۔
مہمان خصوصی نے سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا چترال کلچر کی تعریف کی بہترین ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مباکباد دی ان کے ساتھ چترال کے خاتون رہنما حنا رحمان بھی موجود تھیں

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 10

chitraltimes chitral day concludes 3

chitraltimes chitral day concludes 2

chitraltimes chitral day table tennis women


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70527