Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ؛ ویلج کونسل پروکوسپ کے عمائدین کا اجلاس، 22جنوری کی ممکنہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعادہ

Posted on
شیئر کریں:

مستوج ؛ ویلج کونسل پروکوسپ کے عمائدین کا اجلاس، 22جنوری کی ممکنہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعادہ

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے نواحی دیہات کارگن تا پرکوسپ کے عمائدین کا ایک ہنگامی اجلاس ویلج کونسل پرکوسپ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وی سی ناظم عبد العزیز آداب نے کی۔

اجلاس میں عمائدین و معتبرات علاقہ کارگن ،چپاڑی،ہوندور،چوئینج بالا،چوئینج پائین ،پری ماڑی ،پرکوسپ اور منتخب نمائندگان ویلج کونسل کھوژ اور پرکوسپ نے بھرپور شرکت کی ۔اجلاس میں گزشتہ میٹنگز کے فیصلوں کی توسیع کی گئی ۔اور 22 تاریخ کی ممکنہ لانگ مارچ کیلئے ذیل لاحہ عمل طے پاگئے ۔

پاور کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
عوامی رابطہ مہم کمیٹی ہر گاؤں کی سطح پر تشکیل دی گئی ۔
19 جنوری2023 کو میٹنگ کی تجویز دی گئی اس میٹنگ میں پاور کمیٹی لانگ مارچ پلان مرتب کرے گی ۔
منتخب نمائندگان و معتبرات چرون،بونی ،اوی،میراگرام ،سنوغر،پرواک اور نصر گول نے گزشتہ دنوں میں جو فیصلے کئے تھے اسکی مکمل توسیع کی گئی ۔اور قرار پایا کہ 22 جنوری 2023 کو جملہ نمائندگان ،معتبرات اور عمائدین علاقہ اپنے بنیادی حق کیلئے بھرپور طریقے سے مذکورہ مہم میں حصہ لیں گے اور بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور غیر قانونی کنکشن ختم کئے بغیر واپس نہیں آئیں گے اور اپنے حق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

chitraltimes elites of vc parkusap meeting on loadsheeding11

chitraltimes elites of vc parkusap meeting on loadsheeding


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70483