Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گول نیشنل پارک سے ٹرافی سائز کا مارخور خوراک کی تلاش میں چترال شہر کے مقام بلچ اتر آیا۔لوگوں نے دلچسپ نظارہ کیا

شیئر کریں:

چترال گول نیشنل پارک سے ٹرافی سائز کا مارخور خوراک کی تلاش میں چترال شہر کے مقام بلچ اتر آیا۔لوگوں نے دلچسپ نظارہ کیا

https://youtu.be/TfLB6FDsmSw

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے اوپر پہاڑوں پر برفباری کے بعد قریبی نیشنل پارک ائریے سے مارخور شہر کے مقامی آبادی بلچ سنگور میں اتر آیا۔ جس کا مقامی لوگوں نے دلچسپ نظارہ کیا۔ ٹرافی قد کا مارخور جمعہ کے روز خوراک کی تلاش میں جب جنگل سے نیچے اترا۔ تو یہ ایک دلکش نظارہ تھا۔ اور مردو خواتین و بچے اس کے حرکات و سکنات سے بہت محظوظ ہوئے۔ اس دوران اس کی ویڈیو بندی کی گئی۔ جو کہ دیکھنے کے قابل ہے۔ مارخور پہلے تو پہاڑ سے نیچے اترا۔ لیکن ادھر ادھر سے جب لوگ اس کو دیکھنے کیلئے باہر نکلے۔ تو یہ چھلانگ لگا کر دیوار اور چھت پر چڑھ گیا۔ تاہم وہ بلاخوف وخطر اس منظر کو خود بھی انجوائے کیا۔ بعد آزان مقامی واچر کو اطلاع دی گئی ۔ اور وائلڈ لائف سٹاف و چترال گول نیشنل پارک کا عملہ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوا۔ اور اسے واپس نیشنل پارک چھوڑ دیا گیا ۔ چترال میں توشی شاہ گیم ریزرو اور چترال گول نیشنل پارک میں کشمیری مارخور کی نسل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارخور کی شکار سے مقامی وی سی سیز اور حکومت کو بھاری آمدنی ہوتی ہے۔ اس سال امریکن شہری نے توشی میں دو کروڑ سے زیادہ رقم پرمٹ کیلئے ادا کرکے ٹرافی شکار کیا۔ لیکن ان کے مقابلے میں نیشنل پارک کے مارخوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔ چترال میں شدید برفباری کے بعد جنگلی حیات خصوصا ماخوروں کا نشیبی علاقوں کی طرف آنا کوئی نئی بات نہیں۔ توشی شاہ شاہ کے قریب مارخور پوائنٹ پر مقامی کمیونٹی کے لوگ برفباری کے بعد جب مارخوروں کی یہ آبدی نشیبی زمینات میں خوراک کی تلاش میں آتے ہیں۔ تو لوگوں کی گندم کی فصل اور جمع کئے گئے گھاس پھوس وغیرہ بھی کھا لیتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں۔ لیکن شہری علاقوں میں ان کا آنا عام حالات میں نہیں ہوتا۔ چترال شہر میں مارخور کے شہر کی طرف آنا اس بات کی بھی علامت ہے۔ کہ ان کی آبادی بڑھ گئی ہے۔ اور چترال کے لوگ جنگلی حیات خصوصا مارخور کا تحفظ کرکے ان کے ٹرافی شکار کے بدلے آمدنی حاصل کرنے کا گر جان چکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
70442