Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی محتسب کی چالیسویں سالگرہ – میری بات:روہیل اکبر

شیئر کریں:

وفاقی محتسب کی چالیسویں سالگرہ – میری بات:روہیل اکبر

پاکستان کو بنے ہوئے 75سال ہو چکے ہیں جنہوں نے بنایا وہ آج ہم میں نہیں جنہوں نے بنتے دیکھا وہ بڑھاپے کی دہلیز پر ہیں لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان میں قیادت سے لیکر اداروں تک کا فقدان رہا کسی پر ہم خوش ہیں نہ ہی اطمینان ہے 34سے زائد وزیر اور پھر انکے ماتحت ادارے سب کے سب نکمے جو وقت کے ساتھ ساتھ تباہ بھی ہوئے اور برباد بھی بعض ادارے تو بانجھ پن کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں اور ان میں بیٹھے ہوئے افراد بھول کر بھی کوئی اچھا کام کرنے کو تیار نہیں عوام کی تو بات رہنے دیں تقریبا 40سے زائد اداروں میں کام کرنے والوں سے ہی انکی کارکردگی کے بارے میں پوچھ لیں توسوائے خواری کے اور کچھ بھی انکے پلے نہ ہوگا ہاں مگر ایک ادارہ ایسا ضرور ہے جسکے بارے میں ہم بڑے فخر اور مان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جس نے صرف 40سال میں تمام اداروں کو نہ صرف پیچھے چھوڑ دیابلکہ انکا قبلہ بھی درست رکھا ہوا ہے میری مراد وفاقی محتسب سے ہے جو اس وقت پاکستان کے تمام اداروں سے عوامی خدمت میں بہت آگے نکل چکا ہے

 

میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اگر یہ ادارہ معرض وجود میں نہ آتا تو آج غریب لوگوں کو انصاف کا حصول ناممکن ہوتا یہ بن گیا تو ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان میں غریب لوگوں کی بھی کہیں بات تسلی اور تحمل سے مفت سنی جاتی ہے اور انکی شکایت کے ازالے تک اس ادارے میں بیٹھے ہوئے لوگ بھی سکون سے نہیں بیٹھتے پا کستان جنو بی ایشیا ء کے ان چند مما لک میں شا مل ہے جہاں سب سے پہلے وفاقی محتسب کے ادارے کی بنیا د رکھی گئی 24 جنوری1983 کو صدارتی فرمان کے تحت معر ض وجود میں آ نے والے اس ادارے نے 8اگست1983 کو باقاعدہ کام شر وع کیا تھا اس ادارے کے قیام کابنیادی مقصد وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے سرکاری اداروں یا اس کے ملا زمین کے ہا تھوں انتظا می زیا دتیوں، امتیا زی سلوک، استحصال، غفلت اور نا اہلی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے خاص طور پر معاشرے کے پسے ہوئے وہ لوگ جن کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ عدالتوں اور وکلاء کے بھاری اخراجات برداشت کرسکتے ہیں

 

پاکستان کے کسی بھی شہر کا رہائشی سادہ کاغذ پر ایک درخواست لکھ کر وفاقی محتسب کو بھجوادے تو اس پر بلا تا خیر کارروائی شروع ہوجاتی ہے اور اگلے روز شکا یت کنند ہ کو اس کے شکا یت نمبر اور تا ریخ سما عت سے آ گا ہ کر دیا جا تا ہے چا لیس سال کے اس سفر کے دوران یہ ادارہ اپنی کا رکر دگی اور افا دیت میں اضا فے کے ساتھ ساتھ معیار اور مقدا ردونوں حوا لوں سے مثبت رفتار سے آ گے بڑھتا رہا ہے بنیا دی طور پر یہ غر یب آ دمی کی عدا لت ہے جہاں نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی شکا یت کنند گان کو کو ئی فیس ادا کر نا پڑتی ہے اور ساٹھ دن میں ہر شکا یت کا فیصلہ کر دیا جا تا ہے اپنے آ غا ز سے لے کر آج تک یہ ادارہ تقر یباً 19 لا کھ شکایت کنند گان کو مفت اور بروقت انصاف فرا ہم کر چکا ہے 1983ء میں پہلے وفاقی محتسب سر دار محمد اقبال سے لے کر مو جودہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی تک یہ ادارہ12 سر برا ہ دیکھ چکا ہے جسٹس (ر) سردار محمد اقبال چو نکہ پہلے وفاقی محتسب تھے لہذا انہوں نے اس ادارے کے خد وخال بنا نے اور سر کا ری اداروں پر اس کی رٹ قا ئم کر نے کے لئے بہت کام کیا وفاقی محتسب کے قیام کا صدا رتی حکم نا مہ بھی ان کا ہی تیار کر دہ تھا 2013 تک وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ1983 کے صدا رتی حکم نمبر(1) کے تحت کام کر تا رہا اس دوران بعض اوقات پیچید ہ کیس سا لہا سال تک بھی چلتے رہے تو 2013 میں وفاقی محتسب محمد سلمان فا روقی کے دور میں قانون میں کچھ ترا میم کی گئیں اور فیصلے کے لئے ساٹھ دن کی مد ت مقرر کر دی گئی

 

اسی دوران وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے سر وس رولز بھی بنائے گئے سلمان فا روقی نے حکو متی اداروں کے نظام کی اصلا ح کے لئے متعدد کمیٹیاں بھی بنا ئیں جنہوں نے بہت ہی مفید اور قا بل عمل سفارشات پر مبنی جا مع رپورٹیں تیار کیں ان کے بعد آ نے والے وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے کام کو مز ید آ گے بڑھایاجسکے بعد سا لا نہ فیصلوں کی تعداد ایک لا کھ سے تجا وز کر گئی بلکہ کمیٹیوں کی رپو رٹوں کی سفارشات پر عملد رآمد میں بھی خا صی پیش رفت ہوئی مو جودہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے اس محکمے کو واقعی ایک عوامی محکمہ بنا دیاکیونکہ وہ انتظا می امور کا وسیع تجر بہ رکھتے تھے ان کے چا رج سنبھا لنے کے بعد پہلے سال2022 کے دوران ہی شکا یات کی تعداد ایک لاکھ64 ہزار174 تک پہنچ گئی جن میں سے157,770 کے فیصلے بھی ہو گئے جو کہ سال2021ء کے مقابلے میں 49 فیصد زیا دہ اور وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی تاریخ میں کسی ایک سال میں موصول ہو نے والی شکا یات کی سب سے زیادہ تعداد ہے لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور فیصلوں کے جلد ہونے کے باعث اس ادارے کی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا جسکی بڑی وجہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی وہ نئی پا لیسیاں اور اقدا مات تھے جو انہوں نے 27 دسمبر2021 کو وفاقی محتسب کا حلف لینے کے فوراً بعد اٹھائے تب سے لیکر اب تک عوامی خدمت کا ایسا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا

 

وفاقی محتسب کو حقیقی معنوں میں مصور پاکستان علامہ اقبال کا خواب اور قائد اعظم کی تعبیر کہہ سکتے ہیں جسے ممکن بنایا اعجاز احمد قریشی اور انکی ٹیم نے کاش ہمارے باقی کے ادارے بھی اسی طرح کے بن جائیں یا ان اداروں میں ایک ایک اعجاز قریشی آجائے توپھر ہم اس پاکستان میں داخل ہو سکیں گے جسکے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دی وفاقی محتسب اب وہ ادارہ بن چکا ہے جہاں پاکستان کے غریب لوگوں کی دم توڑتی خواہشیں ایک بار پھر نئے سرے سے جوان ہو جاتی ہیں وفاقی محتسب نے اپنے پاس جو خوبصورت لوگوں کا گلدستہ رکھا ہوا ہے اس میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید بھی ایک خوبصورت پھول ہے جسکی مہک سے پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی بھی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
70387