Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے، سعودی سفیر نواف سعید المالکی

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے، سعودی سفیر نواف سعید المالکی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے سعودی ٹی وی چینل ”الاخباریہ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان 1947ء میں جب معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب ان پہلے ملکوں میں شامل تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بانی سے لے کر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی و مالی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں اور تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں، حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی ڈیپازٹ کو بھی بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔ قبل ازیں سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نیا سٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی عرب کی طرف سے بطور ڈیپازٹ رکھی گئی رقم کو بھی 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ سال 25 اگست کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم دیا تھا۔ شہزادہ محمد سلمان نے اسی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے جائزے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ سال 2 دسمبر کو سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں مزید ایک سال تک کا اضافہ کر دیا تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر 2021 میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت سعودی فنڈ نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھے تھے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق جائزے کا یہ اعلان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان رابطوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے کہنے پر اقدامات کریں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اقدامات کریں گے مگر ان کا دباؤ عوام پر نہیں آئے گا۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اللّٰہ اپوزیشن والوں کو ہدایت دے، یہ ہر وقت ڈیفالٹ کی گردان پکڑے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں ہم نے ری کنسٹرکشن اور ری ہیبیلیٹیشن مکمل کرنی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ اگر رقم میں خوردبرد کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر کا اعلان نہیں ہوتا، مخالفین نے ہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا تھا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جہاں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔

 

پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے: عالمی بینک

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشکل معاشی حالات اور بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ورلڈ بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن روس کی جنگ سمیت کئی وجوہات کے باعث عالمی معیشت کو سست روی کا سامنا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، حالیہ بد ترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 24 اعشاریہ 5 فیصد مہنگائی کی شرح 1970ء کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4 اعشاریہ 8 فیصد مساوی نقصان پہنچا۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 14 فیصد گر چکی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرااسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران کنٹری رسک پریمیئم میں 15 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی تھی۔

 

پاکستان کے ساتھ ایک ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدے ہوں گے،سعودی سفیر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدے ہوں گے۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے ا?ئندہ دنوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ 1947میں جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب ان پہلے ملکوں میں شامل تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔ سعودی عرب کے بانی سے لے کر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی اور مالی مدد فراہم کی۔نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں۔ حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی ڈیپازٹ کو بھی بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدامات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔


شیئر کریں: