Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اپروچ روڈز پر برفباری وقفے وقفے سے جاری ، ٹریفک بھی رواں دواں

شیئر کریں:

لواری ٹنل اپروچ روڈز پر برفباری وقفے وقفے سے جاری ، ٹریفک بھی رواں دواں

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلعی انتظامیہ کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے تقریباً 8 انچ تک تازہ برف پڑ چکی ہے اور موسم مزید خراب ہونے کی پیشنگوئی ہے، تا حال ٹریفک لواری ٹنل روڈ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیور اور عوام الناس کو ہدایات کی گیی ہے کہ غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں.ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں.سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے با خبر رہنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی نمبر 0943412519 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا چترال شہر میں بدھ کے روز وقفے وقفے سےبارش ، پہاڑوں اور بالایی علاقوں میں برف باری جاری رہی۔ تاہم رابطہ سڑکیں کھلی ہیں، اوربالایی علاقوں تقریبا چار انچ تک مذید برف پڑچکی ہے۔

chitraltimes lowari snowfall


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70368