Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں سیکنڈ شفٹ سکولوں میں ابتک  55000  طلبہ وطالبات داخل ہوچکے ہیں

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں سیکنڈ شفٹ سکولوں میں ابتک  55000  طلبہ وطالبات داخل ہوچکے ہیں، پچپن ہزار  بچوں کا داخل ہونا خوش آئند ہے، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے وزیر تعلیم کو سیکنڈ شفٹ سکولوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ سیکنڈ شفٹ کے سکولوں میں بچوں کی تعلیم کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک 55000 طلبہ و طالبات سیکنڈ شفٹ کے 1210 سکولوں میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 8991 اساتذہ اور انتظامی سٹاف کی پیرنٹ ٹیچر کونسل کے ذریعے بھرتی بھی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ علاوہ ازیں ان سکولوں کی کارکردگی میں 29 فیصد بہتری آئی ہے۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ سکول اس گورنمنٹ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور سارا فوکس طلبہ کو بہترین معیار تعلیم دینے پر ہے۔ سیکنڈ شفٹ سکولوں کی وجہ سے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں واضح کمی آئے گی اور اس مہنگائی کے دور میں غریب آدمی کے بچوں کو مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔


شیئر کریں: