Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی حکومت نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے، اس سال ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

Posted on
شیئر کریں:

سعودی حکومت نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے، اس سال ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )سعودی حکومت نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے، اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے عمر کی حد بھی ختم کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ میں ہیں۔ کانفرنس کے شرکاء کو سعودی ویڑن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی گئی ہے مفتی عبدالشکور کی سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔انکے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی، سعودی سفیر نواف سعید المالکی, ڈائریکٹر حج ساجد اسدی اور نجی حج سکیم کی نمائندہ تنظیم ہوپ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستانی حجاج کا پرانا کوٹہ 179210 بحال کر دیا گیا ہے اور 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم وزیر مذہبی امور نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ لازمی حج اخراجات کو مزید کم کیا جائے تاکہ حج کے خواہشمند پاکستانی عازمین پر کم سے کم بوجھ پڑے جس پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے مثبت کوشش کی یقین دہانی کروائی۔مفتی عبدالشکور نے گذشتہ روز بس ٹرانسپورٹ کمپنی“نقابہ سیارات”کے چیئرمین اسامہ سمکری سے ملاقات کی اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ، عرفات) میں حجاج کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ امسال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کرینگے۔ حج درخواست گذاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاونٹ ہونا لازمی ہو گا۔ حج 2023 کے درخواست گذاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی میعاد  26 دسمبر، 2023 ہو گی۔

 

 

ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کے لیے مرتب کردہ فریم ورک کو مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کے لیے مرتب کردہ فریم ورک کو مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ اس اس فریم ورک سے استفادہ اٹھاتے ہوئے مستقبل میں آنے والی قدرتی آفات سے بہتر انداز میں نمٹا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیحکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان کے موضوع پرمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کیا جہاں پر انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی پاکستان کی جدید تیاریوں پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پیشن گوئی سے متعلق قومی کوششوں کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے طور پر این ڈی ایم اے نے حالیہ سیلاب کے دوران نہ صرف اپنے تمام آرکائیو شدہ تجربات کا تنقیدی جائزہ لیا بلکہ اس سے سیکھنے اور اسی لچک اور عزم کا مظاہرہ کرنے کا بھی منتظر ہے جیسا کہ ان سیلابوں کے دوران ملک اور پاکستانی قوم نے دکھایا،ہم سمجھتے ہیں کہ آفات اور ہنگامی صورتحال دنیا اور پاکستان کی مختلف طور پر فعال معیشتوں کے لیے مختلف معنی رکھتی ہے جبکہ یہ گزشتہ سیلاب سے بحالی کے ایک نازک مرحلے سے گزری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیسا کہ سائنسی تخمینے مستقبل میں اس طرح کے سیلابوں کے دوبارہ آنے کی پیشین گوئی کرنے کے قابل ہیں، لہذااس نے اتھارٹی کے لیے یہ زیادہ ضروری ہے کہ وہ نہ صرف آنے والی مشکلات سے بچاؤ اور ریلیف کے لیے تیاری کرے بلکہ بیک وقت ایک سے زیادہ آفات سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہے۔ دسمبر، 2023 ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70337