Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

Posted on
شیئر کریں:

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 11 سے 31 جنوری 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر 3 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی لائن چکدرہ۔مردان سیکشن، 132 کے وی لائن نیو چکدرہ۔تیمرگرہ سیکشن،132 کے وی لائن چکدرہ۔ منڈہ جنڈول سیکشن، 132 کے وی لائن چکدرہ 220 کے وی چکدرہ سیکشن، 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن بشام-تھاکوٹ-پھٹان سیکشن،132 کے وی جی ایس ایس ڈگر، 132 کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ اور 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ سے بجلی کی فراہمی 11, 19, 24 اور 30 جنوری کو صبح نو سے دوپہر 3بجے تک معطل رہے گی۔ اسی طرح ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سوات، 132کے وی جی ایس ایس بشام، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس گاڑہ سادھو، 132کے وی جی ایس ایس منڈہ، 132کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132کے وی جی ایس ایس واڑئی، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور66 ایل وی تیمرگرہ سے بجلی کی فراہمی11 سے 31 جنوری 2023کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو سے دوپہر 3بجے تک معطل رہے گی۔


شیئر کریں: