Chitral Times

Feb 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پرواک مستوج میں آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پرواک مستوج میں آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ کیمپ میں 50سے زائدمقامی اتھلیٹس کوآئس ہاکی اور آئس کرلنگ کی ٹریننگ دی گئی، اتھلیٹس میں کٹس بھی تقسیم کی گئی

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے وادی چترال کی حسین وادی پرواک مستوج میں مختلف عمر کے بچے بچیوں اور نوجوانوں کیلئے آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بروغل، یارخوون لشت اور لاسپور اپرچترال،کیلاش اورگبورلوئر چترال سے تعلق رکھنے والے مقامی پچاس (50)سے زائد اتھلیٹس نے آئس ہاکی اور آئس کرلنگ کے ٹریینگ کیمپ میں شرکت کی۔ تین روزہ کرلنگ اینڈ آئس ہاکی ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں میں آئس سپورٹس کٹس اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

 

اس موقع پر نائب صدر ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان شاہد ندیم اور کینیڈین کوچزمس سبینہ اسلام کرلنگ کوچ اور مس مہرین آئس ہاکی کوچ نے آئس کرلنگ اور آئس ہاکی سے متعلق ٹریننگ دی۔ ٹریننگ کے دوران آئس ہاکی اور آئس کرلنگ کی مختلف ٹیکنیک اور اصولوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد ندیم کا کہنا تھا کہ ان بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت موجود ہے اور گراس روٹ لیول پر آئس ہاکی اور آئس کرلنگ میں محنت کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مستقبل کیلئے بہترین ٹیلنٹ سامنے لایا جائے۔ تین روزہ ٹریننگ پروگرام میں ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان اور ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے کینیڈین کوچز کی زیرنگرانی اتھلیٹس کو ٹریننگ دی گئی تاکہ ان اتھلیٹس کی بہترین تربیت کی جا سکے اور مستقبل میں اچھے کھلاڑیوں کی شکل میں نہ صرف ابھر کے سامنے آنے کا موقع ملے گا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرسکیں گے۔

chitraltimes ice hockey training camp parwak concludes 1 chitraltimes ice hockey training camp parwak concludes 2 chitraltimes ice hockey training camp parwak concludes 4 chitraltimes ice hockey training camp parwak concludes 5 chitraltimes ice hockey training camp parwak concludes 6 chitraltimes ice hockey training camp parwak concludes 7


شیئر کریں: