Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کےایک ہونہار طالب علم نے بی ایس کمپیوٹر سائنس میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کےایک ہونہار طالب علم نے بی ایس کمپیوٹر سائنس میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں کم وسایل والے ہونہار طالب علموں کی اعلیِ تعلیم کیلے کوشان ادارہ “روز چترال ” کے ایک طالب علم نے اچھی پوزیشن سے سنگ میل عبور کرلیا ہے اس کی زندہ مثال ارشاد فراز ہے جس نے حال ہی میں سیکاز یونیورسٹی پشاور سے بی ایس کمپیوٹر سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ موصوف کا تعلق دروش کے نواحی علاقے لاوی سے ہے۔

“روز چترال ” اپر اور لوئر چترال کے دور دراز علاقوں میں موجود قابل بچوں اور بچیوں کو تلاش کرکے اعلیٰ تعلیم کی تکمیل تک مالی معاونت فراہم کرکے ان کو معاشرے کا ایک ذمہ دار شہری بنا کر چترال سے جہالت کے خاتمے کی کوششوں میں مگن ہے۔ ROSE-Chitralچترال کے اندر مخیر خواتین و حضرات اور معاشرے کے صاحب ثروت افراد کی مالی معاونت سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ اور اب تک خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن آج بھی پورے چترال کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے چترال کے صاحب ثروت اور مخیر خواتین و حضرات کی بھر پور حمایت اور معاونت کی ضرورت ہے تاکہ چترال کے اندر موجود ہیروں کو تلاش کرکے اور تراش کر معاشرے کا ایک ذمہ دار رکن بنایا جاسکے۔

ROSE-Chitralچند دن پہلے بھی ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں زیر تعلیم چترال مستوج کی ایک اور ہونہار طالبہ کو ایک لاکھ روپے کی سکالرشپ نقد کی صورت میں دی ہے۔

ROSE-Chitralایک بار پھر اہالیان چترال سے ROSE-Chitralکے ساتھ دینے اور چترال کو ملک کے دوسرے علاقوں کے برابر لانے کی کوشش میں بھر پور معاونت کی درخواست کرتی ہے اور توقع کرتی ہے کہ ہر ایک چترالی ROSE-Chitralکے ساتھ دل کھول کر امداد دے گا تاکہ اس کار خیر میں سب شامل ہوں اور روزچترال کے ہم رکاب بنیں

chitraltimes cecos student faraz receive gold medal 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70296