Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال کے تین خوش قسمت طالب علموں نے حفظ قران مکمل کرلی 

شیئر کریں:

جامعہ محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال کے تین خوش قسمت طالب علموں نے حفظ قران مکمل کرلی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال دنین کی مرکزی مدرسہ جامعہ محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم سے آج تین خوش قسمت طالب علموں نے دونوں جہاں کی سب سے بڑی اور عظیم ڈگری “حفظ قرآن ” مکمل کرلی۔ اس سلسلے میں ایک پررونق تقریب مدر سہ ہذا میں منعقد ہویی جس میں علاقے کے مختلف مکاتب فکر، اساتذہ، والدین اور طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طالب علموں نے اپنی اخری سبق پڑھ کر سناییے۔ ان خوش قسمت طالب علموں میں جغور چترال لویر سے تعلق رکھنے والے فرحان انصاری ولد قاری عاصم الدین ، دانش احمد ولد نذیر احمد ساکن ورکوپ تورکہو اور کامل الرحمن سیف ولد سیف الرحمن عزیز ساکن مستوج حال دنین چترال شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہویے معروف عالم دین مفتی گل عزیز نے خطاب کرتے ہویے حفظ قرآن کو دنیا و اخرت کی سب سے بڑی ڈگری قرار دیا۔ انھوں نے حافظ قرآن اور انکے اساتذہ کی فضیلت بیان کرتے ہویے کہا کہ رسول اللہﷺفرماتے ہیں کہ” تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم خود بھی پڑھتا ہے اور اسے پڑھاتا بھی ہے”۔ انھوں نےطالب علموں کو شوق اور لگن سے پڑھنے پر زور دیتے ہویے کہا کہ اللہ تعالی نے حافظ قرآن شخص کو دنیا اور آخرت میں خصوصی امتیاز سے نوازا ہے لہذا دنیا کی ایسی کویی بھی ڈگری یا پوزیشن نہیں جو حافظ قرآن سے بڑا ہو۔ مفتی نے کہا کہ والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی نگرانی میں قرآن کو ہمیشہ پڑھنے کا عادی بناییے۔ انھوں نے تمام شرکاپر بھی زور دیا کہ وہ مساجد اور مدارس کے ساتھ اپنی قربت کو بڑھاییے جس میں دنیا و اخرت دونوں کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر حفاظ کرام کے والدین نے مدرسہ کی انتظامیہ ، اساتذہ کرام اور خصوصی طور پر مہتمم قاری گل فراز کی کاوشوں کو سراہتے ہویے ان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes madrasa tahfeezul quraan danin huffaz program 1 chitraltimes madrasa tahfeezul quraan danin huffaz program 2 chitraltimes madrasa tahfeezul quraan danin huffaz program 3

chitraltimes madrasa tahfeezul quraan danin huffaz program 5 chitraltimes madrasa tahfeezul quraan danin huffaz program 6 chitraltimes madrasa tahfeezul quraan danin huffaz program 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70252