Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک چین دوستی، چترال لاوی پاورپراجیکٹ پرچینی انجینئرزکے مسائل حل،دوبارہ کام کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

پاک چین دوستی، چترال لاوی پاورپراجیکٹ پرچینی انجینئرزکے مسائل حل،دوبارہ کام کا آغاز
چترال میں 69میگاواٹ منصوبے پرگزشتہ 9ماہ سے کام بندتھا،نظرثانی مالی پیکج کااعلان،سکیورٹی مسائل حل
توانائی منصوبوں میں تاخیرناقابل برداشت ہے،سیکرٹری توانائی اور پیڈوچیف کا پراجیکٹ سائیٹس کاہنگامی دورہ

پشاور(چترال خیبرپختونخواحکومت نے پاک چین دوستی کو مقدم رکھتے ہوئے ضلع چترال میں جاری توانائی منصوبے لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ 69میگاواٹ پربعض سیکورٹی اورمالی معاملات کی وجہ سے گزشتہ9ماہ سے رکے ہوئے تعمیراتی کام کودوبارہ شروع کرنے کا آغاز کردیا ہے اورمنصوبے کی جلدازجلد تکمیل کے لئے چینی انجینئرزاورٹھیکہ داروکنسلٹنٹ کے لئے نظرثانی مالی پیکج کابھی اعلان کیا ہے جبکہ سکیورٹی مسائل کو بھی حل کرلیا گیاہے۔ اسی طرح ضلع دیرلوئرمیں 40.8میگاواٹ کوٹوپن بجلی منصوبہ بھی آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے منصوبے سے پیداہونے والی سستی بجلی سے صوبے کو سالانہ 2ارب سے زائدآمدن ہوگی اور روزگارکے نئے مواقع پیداہونگے۔

 

ان خیالات کااظہارسیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدخان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی ہدایت پر ضلع چترال میں پیڈوکے جاری لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ،شیشی ہائیڈروپاورپراجیکٹ سمیت دیر لوئیر میں کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی پراجیکٹ سائیٹس کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کیا۔جہاں انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ لیتے ہوئے مختلف حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرکوٹو انجینئرسلطان روم اورڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرمقیم الدین نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اوربتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرزکی ٹیم کے متعددکارکن کام چھوڑ کرواپس چلے گئے تھے تاہم سیکورٹی صورتحال بہترہونے پر اب چینی عملہ واپس آکردوبارہ تیزی سے کام کررہاہے اورمشینری بھی لائی جاچکی ہے جبکہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔سیکرٹری توانائی نثاراحمدخان نے چترال میں لاوی پاورپراجیکٹ سائیٹ کامعائنہ کرتے ہوئے منصوبہ کے ٹھیکہ دار،کنسلٹنٹ اورفیلڈ سٹاف کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کئی ماہ سے رکے کام کونمٹاتے ہوئے منصوبے کی جلد تکمیل ممکن بنائی جائے۔صوبائی حکومت نے چینی انجینئرز کی ٹیم کو درپیش سکیورٹی اورمالی معاملات حل کرلئے ہیں اب مزیدکسی بھی قسم کی تاخیرکابہانہ ناقابل برداشت ہے۔چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پیکج سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لاوی منصوبے کو اب جلد مکمل کرناہی سب کے فائدے میں ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70186