Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے خستہ حال سڑکوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال  

شیئر کریں:

چترال کے خستہ حال سڑکوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نوتعینات ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے کہا ہے کہ چترال کے عوام انتہائی پُرآمن اور محبت کرنے والے ہیں جنکی نظیرکہیں نہیں ملتی اور میرے لئے جو خلوص ان کے دلوں میں ہے اُس کے لئے میں ان کا مقروض ہوں وہ ہفتہ کی شام چترال کے مختلف سڑکوں کے حوالے سے کانفرنس کال میں چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ(سی ڈی ایم) کے ممبران کے سوالات کا جواب دے رہے تھے، مفتی محمد ظفر چستی نے تلاوت کلام پاک سے سیشن کا آغاز کیا۔

 

چیئرمین سی ڈی ایم وقاص احمد ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقدہ آن لائن سوال و جواب سیشن میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپر چترال میں اتنے وسائل نہیں جتنے مسائل ہیں مگرمیں اپنی تمام ترصلاحیتیوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ان مسائل کو مختلف فورم پر اُٹھانے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گا، اپر چترال کے مختلف سڑکوں کے حوالے سے کئے گئے سوالات کا انھوں نے جواب دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انھوں سے چارچ سنبھال کر ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا ہے تاہم علاقے کے مسائل سے وہ بخوبی واقف ہے جنھیں حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔ کانفرنس کال کے شرکاء نے مستوج بروغل روڈ، بونی تورکہو روڈ، چترال شندور روڈ، مستوج پل، شاہی داس اور گشٹ نالہ، ہرچین پل، موڑکہو اور اویر کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں سوالات اُٹھائے، ڈپٹی کمشنر نے تمام سوالات کا جواب دیا اور بعض مسائل متعلقہ حکام سے اٹھانے اورخصوصا این ایچ اے حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے چترال بونی،مستوج شندور روڈ پر کام کی معیار اور مقدار کے مطابق کرانے کی بھی یقین دہانی کی۔

 

ایک سوال جواب میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ چترال شندور روڈ پر پرائیویٹ پراپرٹی کیلئے معاوضے کی رقم ابھی تک ضلعی انتظامیہ کو ریلیز نہیں ہوئے ہیں۔ ان کو جلد ریلیز کرکے زمین مالکان کو دلوانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کو لواری ٹنل اپروچ روڈ پر کام کی بندش اور خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائل سے انھیں اگاہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ مختلف منصوبوں خصوصا سڑکوں میں ٹھیکہ داروں کی طرف سے ناقص کام، تعمیراتی کام کو ایک ٹھیکہ سے دوسرے ٹھیکہ دار کو حوالہ کرکے ذمہ داری سے خود بری الزمہ ہونے کا رواج ختم کرنے کابھی مطالبہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر ریشن شادیر کے مقام پر سڑک کو ٹریفک کیلئے ہموار کرنے، مختلف مقاما ت پر سیلاب زدہ سڑکوں کی بحالی اور اپر چترال میں بجلی کی سنگین مسئلے کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ اخر میں چیرمین سی ڈی ایم وقاص احمد ایڈوکیٹ، عنایت اللہ اسیر، لیاقت علی، موالانا اسرار الدین الہلال، شیخ عبداللہ، مفتی محمد ظفر چستی، روشن آرا ودیگر نے بھی ڈی سی کا علاقے کی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ اور آئندہ بھی اسی طرح کے پروگرامات منعقد کرنے کی درخواست کی۔


شیئر کریں: