Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت شعبہ صحت کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام کی خدمات تک رسائی آسان بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعلیِ

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی حکومت شعبہ صحت کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام کی خدمات تک رسائی آسان بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت شعبہ صحت کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام کی خدمات تک رسائی آسان بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے جس کا مقصد صحت کے نظام کو عوامی ضروریات اور توقعات کے مطابق بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے درجنوں اقدامات اٹھا ئے ہیں ، جن میں ڈاکٹروں کو مقامی سطح پر تربیت دینے کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کلینکل سکلز لیب کا قیام، صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں ماڈیولر آپریشن تھیٹرزکاقیام ، صوبے کے نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی تجدید کاری اور اس طرح کے دیگر اقدامات شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہاکہ صوبہ بھر میں نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کی تکمیل سے لوگوں کو مقامی سطح پر معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو نگی۔اس کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو بھی 24 گھنٹے چلانے کیلئے منصوبہ ترتیب دیا گیاہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی خدمت اور فلاح کو اپنا شعار بنایا اور شعبہ صحت سمیت تمام شعبہ جات میں عوامی ضروریات اور توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ یاد رہے کہ رواں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ صحت کے 132 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 91 جاری اور41 نئے ہیں جبکہ رواں سال کے بجٹ میں25 ارب روپے صحت کار ڈ پلس اور 10 ارب روپے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بھی رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجز قائم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں جن میں سپیشلسٹ بھی شامل ہیں جبکہ دیگر اقدامات میں پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فعال بنانا ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کا قیام ، ایل آر ایچ میں الائیڈ اینڈ سرجیکل بلاک کو فعال بنانا ، فاونٹین ہاو س پشاور،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری بلاک، با چا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی اپ گریڈیشن، باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور برن یونٹ کاقیام، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ کوفعال بنانا، سید وکالج آ ف ڈینٹسری کا قیام، نان ٹیچنگ ڈی ایچ کیوز کی ری ویمپنگ، لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا قیام، سوات میں پیراپلیجک سنٹر کا قیام ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں برن اینڈ ٹراما سنٹر، تھیلی سیمیا سنٹر، کارڈیالوجی یونٹ کا قیام اور اس طرح کے درجنوں اقدامات شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں بھی صحت سہولیات کی بہتری پر کام کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو مقامی سطح پر معیاری صحت سہولیات دستیاب ہوں۔


شیئر کریں: