Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اور گردونواح میں بلکی برفباری جاری، تاہم ٹریفک جاری ہے

شیئر کریں:

لواری ٹنل اور گردونواح میں بلکی برفباری جاری، تاہم ٹریفک جاری ہے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لواری ٹنل اور گردونواح میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے اور موسم کافی خراب ہونے کی پیشنگوئی ہے، تا حال ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے  کیلئے چترال پولیس لویر کی طرف سے  ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گیی ہے کہ غیرضروری سفرخاص کر علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں

ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل اپروچ روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔
برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس روشن رکھ کر اور گاڑی کے ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں
گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں
سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔

موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے با خبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں ۔

لواری ٹنل اپروچ روڈ پر سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یا پریشانی کی صورت میں مدد کے لئے پولیس ہیلپ لائن پر کال کریں ۔لوئر چترال پولیس کے “جوانوں کو لواری ٹنل میں عوام کی مدد کے لئے ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔” ڈی۔پی۔او لوئر چترال

chitraltimes lowari tunnel weather chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70159