Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Posted on
شیئر کریں:

ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے زیر اثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف باری کے باعث راستے متاثر ہونے کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 6 جنوری (شام/رات) سے شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے اور ہفتے کے آخر میں بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر 07 اور 08 جنوری کو کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مری، گلیات، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر)، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 7 سے 9جنوری ت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اس طرح ویک اینڈ کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بارش کھڑی فصلوں کے لیے خاص طور پر بارانی کے علاقوں میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ پیشن گوئی کی مدت کے دوران دھند کی صورتحال میں کمی کا امکان ہے۔اس دوران دوران دن کا درجہ حرارت (05-07) °C گرنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے متاثرہ مقامات پر سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پیشن گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70139