Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوام النا س کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد بلاکسی تاخیر کے فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ غفلت کے مرتکب اور بدعنوان اہلکاروں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں اور کارسرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس موقع پر نوتعینات ڈی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کی تعمیر وترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70127