Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے ڈی پی او لوئیر چترال نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا

Posted on
شیئر کریں:

عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے ڈی پی او لوئیر چترال نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انسپکٹر جنرل اف خیبر پختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی سربراہی میں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کی غرض سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال لوئر ناصر محمود نے خصوصی پبلک انگیجمنٹ پلان تشکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف جگہوں میں تعینات پولیس افسران پبلک انگیجمنٹ پلان کے تحت اپنے حدود اختیار میں عوام کا اعتماد بڑھانے , پولیس اور لوگوں کے درمیان دوریوں کو کم کرنےاور اعتماد کی فضاء کو قائم کرنے کے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کرکے چترال کے باشندوں کے فلاح و بہبود کی خاطر عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اتفاق کی اہمیت سے اگاہ کرینگے ۔

 

اس مقصد کے حصول کی خاطر روان ہفتے مختلف تھانوں(لٹکوہ ،شغور،عشریت ،دروش, رمبور) اور چوکی مرؤے میں عمائدین علاقہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

افسران نے عمائدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ اس نشست کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا, لوگوں کا پولیس پر اعتماد کی فضاء کو برقرار رکھنا اور انکے تحفظات دور کرنے کی خاطر پولیس اور عوام کا مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کی اہمیت کے بارے میں گفت و شنید کرنا ہے ۔

اس کے علاوہ عوام اپنے تنازعات کو پولیس کے تعاون سے ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل کے زریعے فوری حل کرنے اور اس کے فوائد کے بارے میں عوام میں آگاہی دینا ہے۔
نیز حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عمائدین علاقہ کو ملکی حالات، لاحق خدشات اور حفاطتی اقدامات کے سلسلے میں بھی ہدایات دی گئیں ۔

عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے اور عوام دوست پولیسنگ سے نہ صرف معاشرے سے جرائم کا سدباب کیا جاسکے گا بلکہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملیں گی۔اس کے علاوہ امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے میں عوام کا تعاون نا گزیر ہے
ڈی۔پی۔او لوئر چترال۔

 

chitraltimes friendly policing session in diffrent circles of chitral lower 2 chitraltimes friendly policing session in diffrent circles of chitral lower 1 chitraltimes friendly policing session in diffrent circles of chitral lower 7 chitraltimes friendly policing session in diffrent circles of chitral lower 6 chitraltimes friendly policing session in diffrent circles of chitral lower 5 chitraltimes friendly policing session in diffrent circles of chitral lower 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
70111