Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش میں ناقص صفائی بیغیر تول کے مرغی بیچنے پر مقامی پولٹری ڈیلر کو 20 دن چترال جیل میں قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا حکم

Posted on
شیئر کریں:

دروش میں ناقص صفائی بیغیر تول کے مرغی بیچنے پر مقامی پولٹری ڈیلر کو 20 دن چترال جیل میں قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا حکم

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر دروش کی عدالت میں دروش کی ایک مقامی پولٹری ڈیلر  کو ناقص صفائی، بغیر تول خرید و فروخت، کم وزن (500 گرام 900 گرام) اور مردہ مرغیوں کی فروخت کے الزام میں آج پیش کیا گیا۔ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے وعدہ کیا کہ وہ آئیندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔
مزید بتایا کہ ملزم کل سے تبلیغ میں جانے کا ارادہ بھی کر چکا ہے لہذا تبلیغ میں 40 دن کے لئے جانے کی وجہ سے جیل نہ بھیجنے اور کم سے کم جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی۔ عدالت کا ملزم کو بغیر کسی جرمانے کے آدھا چلہ 20 دن چترال جیل میں قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا حکم دیدیاہے۔

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے دروش بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف بیکریز,سبزی کے دکانوں,قصائیوں اور چکن فروشوں کو ناقص صفائی,اور سرکاری ریٹ سے ذیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ ائندہ ناپ تول,صفائی اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں دکان مکمل سیل کیا جائیگا۔

 

قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی نے چترال بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف بیکریز,سبزی کے دکانوں,قصائیوں اور چکن فروشوں کو ناقص صفائی,اور سرکاری ریٹ سے ذیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانہ کیا۔ نیز دنین میں پیٹرول پمپ کا بھی معائنہ کیا گیا اور کم گیج پائے جانے پر پمپ کو بھی جرمانہ کیا گیا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال محمد عاطف جالب نے بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دئیے،


شیئر کریں: