Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹر حلقہ گیمز کے تحت فائنل فٹبال میچ چترال اور سوات کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوات کی ٹیم نے ٹائیٹل اپنے نام کرلی، چترال میں ہاکی میچز کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔وزیرکھیل 

Posted on
شیئر کریں:

انٹر حلقہ گیمز کے تحت فائنل فٹبال میچ چترال اور سوات کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوات کی ٹیم نے ٹائیٹل اپنے نام کرلی

پشاور میں مکس مارشل آرٹ مقابلے، پولو گیمز اور چترال میں ہاکی میچز کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔وزیرکھیل

صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تقریباً 50 ارب روپے لاگت کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کود کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے ہماری صوبائی حکومت نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں جس کا واضح ثبوت انٹر کالجیٹ،انٹر ورسٹی اور انٹر سکول گیمز کے ساتھ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے میں انٹر حلقہ گیمز کا انعقاد ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے طماس خان سٹیڈیم پشاور میں خیرپختونخوا انٹر حلقہ گیمز کے تحت فائنل فٹبال میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر کھیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں جیسے مثبت سرگرمیوں میں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تقریباً 50 ارب روپے لاگت کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،

 

انھوں نے کہا کہ صوبے میں اقلیت، دینی مدارس کے لڑکے لڑکیوں، قیدیوں، سکولوں و کالجوں اور یونیورسٹیزکے طلباء طالبات سمیت تمام نوجوانوں کو کھیل کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں، عاطف خان نے مستقبل قریب میں کھیلوں کے سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مکس مارشل آرٹ مقابلے، پولو گیمز اور چترال میں ہاکی میچز کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں جبکہ صوبے میں روایتی اور علاقائی کھیلوں کے علاوہ نئے گیمز بھی متعارف کرا رہے ہیں،انھوں نے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو دہشت گردی جیسی لعنت سے بچا جا سکتا ہے، واضح رہے کہ فٹبال فائنل میچ چترال کے حلقہ پی کے -01 اور سوات کے حلقہ پی کے-06 کی ٹیموں کے مابین منعقد ہوا،سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوات کی ٹیم نے جیت اپنے نام کرلی، ونر ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور اپوزیشن کے رکن اسمبلی ھدایت الرحمن نے اپنے حلقے کی نمائندگی کی جبکہ اس موقع پر متعلقہ حکام کے علاؤہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

chitraltimes chitral footbal team runner up peshawar atif khan chitraltimes chitral footbal team runner up peshawar5 chitraltimes chitral footbal team runner up peshawar4 chitraltimes chitral footbal team runner up peshawar2 chitraltimes chitral footbal team runner up peshawar

chitraltimes chitral footbal team runner up peshawar7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70078