Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی آر ٹی پشاور پر شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

بی آر ٹی پشاور پر شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز
نیا روٹ ER 12 مورخہ 10جنوری سے فعال ہو جائے گا۔
نئی بسیں بھی 10 جنوری سے فعال ہونا شروع ہو جائیں گی۔
مزید چار نئے روٹس کو بھی آئندہ چند ہفتوں میں وقفے وقفے سے فعال کر دیا جائے گا۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ٹرانس پشاور 10 جنوری 2023 سے نئے ایکسپریس روٹ ER-12 کا آغاز کر رہا ہے جو شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک سفری سہولت مہیا کرے گا۔ روٹ پر آغاز میں 12 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس روٹ میں 11 سٹاپس ہونگے۔ جس میں شاہ عالم پل، سیوان، بخشو پل، لنڈے سڑک، شہید تحسین چوک، چارسدہ اڈہ، باچاخان چوک، خیبر بازار، صدر بازار، یونیورسٹی آف پشاور اور مال آف حیات آباد شامل ہیں۔62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ جن میں سے 12بسوں کو 10 جنوری کو ER-12پر فعال کر دیا جائے گا جبکہ موجودہ روٹس پر بھی آئندہ چند دنوں میں بسوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔

 

ترجمان ٹرانس پشاور، صدف کامل کا کہنا ہے کہ۔”زو پشاور اپنے کم کرایوں اور بہترین سروس مہیا کرنے کی وجہ سے مقبول ہے اور لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور مانگ کے پیشِ نظر روٹس میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے۔ 5 نئے روٹس کی منظوری ہو چکی ہے جو کہ اگلے چند ہفتوں میں ایک ایک کر کے شروع کر دئیے جائیں گے۔” ایکسپریس روٹ 12 (ER-12) ان 5 روٹس میں سے پہلا روٹ ہے جس کا اعلان 2022 کے اواخر میں کیا گیا تھا۔ ان نئے روٹس میں ER-12 کے علاوہ DR-11 مال آف حیات آباد سے فیز 6 ٹرمینل، DR-4B چمکنی تا ملک سعد شہید براستہ رنگ روڈ، SER-13 پبی تا ملک سعد شہید اور DR-14 ریگی ماڈل ٹاؤن سے تہکال پایاں تک کے روٹس شامل ہیں۔

 

اس وقت اس DR-3B، شاہ عالم پل سے ملک سعد شہید تک فعال ہے۔ جس میں تقریباً 22 سٹیشنز، شاہ عالم پل، واحد گڑھی، ٹوڈا، خزاں، فقیر آباد، سیوان، شوگر مل، ناساپا بالا، ناساپا، مسلم آباد، بخشو پل، ابراہیم آباد، حبیب آباد، شیرو، جھنگی، لنڈے سڑک، نشاط مل، بڈھنی پل، شہید تحسین چوک، چارسدہ اڈہ، عید گاہ، شاہی باغ، خیبر بازار، باچا خان چوک اور ملک سعد شہید شامل ہیں۔ یہ روٹ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 17,000 مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ER-12 کے آغاز سے نہ صرف DR-3B کے رش میں کمی واقع ہوگی بلکہ یہ روٹ ملک سعد شہید سٹیشن سے مال آف حیات آباد تک رش میں بھی کمی کا باعث بنے گا۔ اس روٹ کے آغاز سے یونیورسٹی آف پشاور کے طلبہ و طالبات کو وقت اور کرائے کی بچت کے باعث خصوصی فائدہ ہوگا۔


شیئر کریں: