Chitral Times

Feb 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرواک مستوج میں منعقدہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

Posted on
شیئر کریں:

پرواک مستوج میں منعقدہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)اغاخان رورل سپورٹ پروگرام اپر چترال اور بی،ایل،ایس،او کے زیر اہتمام تین دنوں سے جاری ونٹر سپورٹس فیسٹیول اپنے احتیتام کو پہنچا۔ ائس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں ائس ہاکی میچ کا فائنل کھیلا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان کنیڈین ہائی کمشنر برائے پاکستان ہرایکسلینسی Leslie Scanlon کے ہمراہ آج کے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ انتظامیہ ، اے۔کے۔ار۔ایس ۔پی حکام کے علاوہ کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔
اس ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں علاقے کے خواتین کے لئے ایگزیبیشن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں خواتین نے ہاتھ سے بنے ہوئے مختلف ائٹمز اسٹال میں پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر جملہ منتظمین کے کردار کو سراہا۔ انہون نے کنیڈین ہائی کمشنر اور ان کے ساتھ ائے ہوئے دوسرے معززین کا بھی شکریہ ادا کئے کہ انہون نے سردی کے اس سخت ترین موسم میں اپر چترال کا دورہ کئے اور اس فیسٹول کو انجوائے کئے۔
chitraltimes parwak snow festival concludes 1 chitraltimes parwak snow festival concludes 3
chitraltimes canadian high commissioner inagurated ic hockey parwak mastuj 9 chitraltimes canadian high commissioner inagurated ic hockey parwak mastuj 6

شیئر کریں: