Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوات ؛ ٹورزم پولیس کی پاسنگ آوٹ تقریب، ٹورازم پولیس سیاحوں اور سیاحتی مقامات کی محافظ ہوگی، محمود خان

Posted on
شیئر کریں:

سوات ؛ ٹورزم پولیس کی پاسنگ آوٹ تقریب، ٹورازم پولیس سیاحوں اور سیاحتی مقامات کی محافظ ہوگی، محمود خان
سیاحتی پولیس سیاحت کے شعبے میں الگ حیثیت رکھتی ہے،حکومت نے سیاحت کے شعبے کا بجٹ بڑھایا ہے، عمران خان خود سیاحت سے متعلق معاملات کی نگرانی کرتے ہیں، پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

 

سوات(نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ ٹورازم پولیس سیاحت کے شعبے میں الگ حیثیت رکھتی ہے یہ پولیس دیگر پولیس سے الگ ہوگی جن کی ذمہ داری سیاحوں اور سیاحتی مقامات کی حفاظت اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ حکومت نے سیاحت کے شعبے کا بجٹ بڑھایا ہے اور عمران خان خود سیاحت سے متعلق معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول سوات میں ٹورازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ ومیوزیم خیبرپختونخوا طاہر اورکزئی، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، کمانڈنٹ ٹورازم پولیس کے پی ٹورازم اتھارٹی گل سید خان آفریدی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 174 جوانوں پر مشتمل ٹورازم پولیس کا پہلا بیچ پاس آؤٹ ہوا ہے۔ ان جوانوں نے ٹریننگ سے قبل سیاحتی مقامات پر بھرپور اندازمیں ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہی صوبہ کی مثبت تشخیص کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال 66ارب روپے کا ریونیوو سیاحت کے شعبے سے آیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹریننگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا محمد بختیار خان نے کہاکہ ٹورازم پولیس کے جوانوں کو سیاحتی مقامات میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے ہیوی ڈیوٹی موٹربائیکس فراہم کردی گئی ہیں۔ یہ جوان سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانگی، سیاحوں کی حفاظت اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرینگے۔ تقریب میں مارشل آرٹس، شوٹنگ اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاحوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی سے متعلق مہارت کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

chitraltimes cm kp mahmood attended the tourist police passing out parade swat 2

chitraltimes cm kp mahmood attended the tourist police passing out parade swat 6 chitraltimes cm kp mahmood attended the tourist police passing out parade swat 5 chitraltimes cm kp mahmood attended the tourist police passing out parade swat 4 chitraltimes cm kp mahmood attended the tourist police passing out parade swat 1


شیئر کریں: