Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے،وفاقی وزیربرائے قومی صحت

Posted on
شیئر کریں:

کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے،وفاقی وزیربرائے قومی صحت

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیربرائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے،مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ منگل کو وزات قومی صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فی صد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں سات سو فی صد تک اضافہ کیا۔ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ عوام کی خدمت اور ان کو طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا حقیقی مشن ہے۔

 

 

پاکستان پوسٹ ملک کے مختلف حصوں میں دھند کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل میں تاخیر کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے،پاکستان پوسٹ بیان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان پوسٹ ملک کے مختلف حصوں میں دھند کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل میں تاخیر کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے،ملک کے میدانی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے چھائی دھند کے باعث پاکستان پوسٹ کا فضائی اور ریل ٹرانزٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجودہ موسمی حالات کے نتیجے میں ہمارے ہوائی اور ریل ٹرانزٹ آپریشنز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں آخری منزلوں پر ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے،ہم اس تاخیر کو کم سے کم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پاکستان پوسٹ کے صارفین سے تعاون اور افہام و تفہیم کی درخواست کر رہے ہیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔دھند نے نہ صرف مسافروں کے لیے تکلیف اور خطرات پیدا کیے ہیں بلکہ ملک بھر میں ہوائی اور ریل ٹرانزٹ آپریشنز کو بھی متاثر کیا ہے.پاکستان پوسٹ تقریباً 13,000 ڈاکخانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں ڈاک کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ بغیر کسی لاگت کے تقریباً 20 ملین گھرانوں اور کاروباروں کو کمیونٹی سروس کے طور پر ڈیلیوری خدمات فراہم کر رہا ہے۔پاکستان پوسٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایجنسی کے فرائض بھی انجام دیتا ہے، جس میں سیونگ بینک، پوسٹل لائف انشورنس، ٹیکسوں کی وصولی، بجلی کے بل، پانی، سوئی گیس اور ٹیلی فون کے بل شامل ہیں۔پاکستان پوسٹ یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ایک یونیورسل پوسٹل سروس نیٹ ورک بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ لوگوں، اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور جدید مصنوعات کی پیشکشوں کے ذریعے سستی قیمت پر ڈاک، رقم اور مواد کی محفوظ اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70002