Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اشیائے ضروریہ کی بازاروں میں دستیابی کو یقینی بنانے سمیت پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید موثر بنایا جائے،چیف سیکرٹری

Posted on
شیئر کریں:

اشیائے ضروریہ کی بازاروں میں دستیابی کو یقینی بنانے سمیت پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید موثر بنایا جائے،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی بازاروں میں آٹے کی دستیابی میں تعطل آیا ہے،سیکرٹری محکمہ خوراک
سبسیڈائزڈ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1295 روپے میں رجسٹرڈ دکانوں پر دستیاب ہے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت پیر کے روز سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کے بارے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ داخلہ، خوراک، زراعت کے انتظامی سیکرٹریز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور اور ڈی جی لائیوسٹاک سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی بازاروں میں دستیابی کو یقینی بنانے سمیت پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا قومی سطح اور دیگر صوبوں کے نرخوں کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری محکمہ خوراک نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی بازاروں میں آٹے کی دستیابی میں تعطل آیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سبسیڈائزڈ آٹے کے لئے پانچ ہزار میٹرک ٹن گندم یومیہ فلور ملز کو جاری کی جاتی ہے۔سبسیڈائزڈ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1295 روپے میں رجسٹرڈ دکانوں پر دستیاب ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مرغیوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ قومی سطح پر فیڈ کی عدم دستیابی کے باعث ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے میں دسمبر کے مہینے میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے بارے میں ریگولیٹری انسپکشنز کے تحت 84456 دکانوں کے معائنے کئے گئے۔ اس دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر 15.88 ملین روپے جرمانہ عائد، 93 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، 1084 افراد کو گرفتار، 2548 دکانوں کو سیل جبکہ 13900 کو وارننگز جاری کی گئیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69958