Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ پرواک میں تین روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹول کا آغاز، کینڈین ہائی کمشنر نے افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال ؛ پرواک میں تین روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹول کا آغاز، کینڈین ہائی کمشنر نے افتتاح کیا

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اے کے آر ایس پی اورکینڈین ہائی کمیشن کے تعاون سے اپر چترال کے گاوں پرواک میں جاری U-10 ونٹر سپورٹس فیسٹول کے تین روزہ آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا اج باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس میں مقامی اور غیر مقامی اعلی حکام و عہدہ دراں کے علاوہ پاکستان میں مقیم کنیڈین ہائی کمشنر Mrs Leslie Scanlon نے خصوصی شرکت کیساتھ افتتاح کیا ، ٹورنامنٹ کے آغاز میں دونوں ممالک کی قومی پرچم کشائی اور قومی ترانوں کے دھن پر بچوں نےخوبصورت انداز میں پرفارمنس پیش کرتے ہوے داد وصول کیے،جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شامل مختلف ٹیموں کے درمیاں دوستانہ میچ کے علاوہ شائقین ٹورنامنٹ نوجوانوں کی جانب سے ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا،
یاد رہے کہ تین روز تک جاری ائس ہاکی ٹورنامنٹ اپر چترال کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اور اپنی انداز کا ایک خوبصورت ترین ایونٹ ہے جس میں آپر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بچو‍ں اور بچیوں کی چھ ٹیموں پر مشتمل آئس ہاکی کے U-10 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں.

chitraltimes winter sports festival ice upper chitral 5 chitraltimes winter sports festival ice upper chitral 4 chitraltimes winter sports festival ice upper chitral 3 chitraltimes winter sports festival ice upper chitral 2

chitraltimes winter sports festival ice upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69950