Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کا آئندہ پندرہ یوم کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کااعلان

شیئر کریں:

وفاقی حکومت کا آئندہ پندرہ یوم کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کااعلان

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت اورموسم کے تناظرمیں آئندہ پندرہ یوم کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کااعلان کیا ہے۔ اس بات کااعلان وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے ہفتہ کویہاں ویڈیوکانفرنس میں کیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ چند روز سے عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان ہے اوراسی تناظرمیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.76 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.73 روپے اضافہ کی تجاویز دی تھی تاہم وزیراعظم کی ہدایت اورموسم کی شدت کے پیش نظروفاقی حکومت نے دونوں مصنوعات پرلیویز کے بوجھ کواٹھانے کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح یکم جنوری سے لیکر15 جنوری تک پٹرول کی فی لیٹرموجودہ قیمت 214.80 روپے اورڈیزل کی فی لیٹرقیمت 227.80 روپے برقراررہیں گی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ لائیٹ ڈیزل آئل کسان استعمال کرتے ہیں اسی طرح مٹی کاتیل کم ترین آمد نی والے لوگ استعمال کرتے ہیں اسلئے لوگوں کوریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

 


شیئر کریں: