Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیو1122 لوئر چترال نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ریسکیو1122 نے 2328 میڈیکل ایمرجیسیز،83 روڈ ٹریفک حادثات،63 آگ لگنے کے ودیگر واقعات میں  ایمرجنسی خدمات فراہم کیں

Posted on
شیئر کریں:

ریسکیو1122 لوئر چترال نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ریسکیو1122 نے 2328 میڈیکل ایمرجیسیز،83 روڈ ٹریفک حادثات،63 آگ لگنے کے ودیگر واقعات میں  ایمرجنسی خدمات فراہم کیں

 

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی قیادت میں ریسکیو1122 لوئر چترال نے گذشتہ سال 2022 میں مختلف قسم کے واقعات وحادثات میں لوئر چترال کے عوام کو بر وقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، ریسکیو1122 نے روزمرہ ایمرجیسیز ڈیل کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور ریفر ہونے والے مریضوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، ریسکیو1122 لوئر چترال کے کنٹرول روم کو گذشتہ سال 2022 میں 104426کالز موصول ہوئیں جن میں سے 70 ہزار سے زائد غیر ضروری کالز تھیں.

ریسکیو1122 لوئر چترال نے گذشتہ سال 2022 میں 2693 ایمرجنسی حالات میں لوئر چترال کے عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، ریسکیو1122 نے 2328 میڈیکل ایمرجیسیز،83 روڈ ٹریفک حادثات،63 آگ لگنے کے واقعات، 24 ڈوبنے کے واقعات، 14 جھگڑے کے واقعات،04 بلڈنگ گرنے کے حادثات اور 174 ریکوری وغیرہ میں لوئر چترال کے عوام کو بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کیں،

 

اسی طرح پیشنٹ ریفریل سروس کے تحت ریسکیو1122کے ٹیموں نے لوئر چترال کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کئے جانے والے مریضوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال سے پشاور ریفر کئے جانے والے 1277 مریضوں کو پیشنٹ ریفریل سروس کے تحت بغیر کسی معاوضے کے ریفر کئے گئے ہسپتالوں کو منتقل کئے.

chitraltimes mastuj sarghuz ice hockey final rescue 1122 team2


شیئر کریں: