Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج دروش میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج دروش میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج دروش میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا تھاجس میں معززین دروش، تمام محکمہ جات کے سربراہان مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحباں بچوں کے والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس تقرب کے مہمان خصوصی مئیر شہزادہ خالد پرویز تھے،جبکہ صدر محفل ونگ کمانڈر 146 ونگ لفٹنٹ کرنل قیصر رضا تھے۔

 

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبولؐ اور دعائیہ نظم پیش کیا گیا سکول کے ننھے منھے بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو شو پیش کر کے مہمانوں کا دل جیت لیا تقریب کی میزبانی کے فرائض سکول کے سنیئر ٹیچر اور سیکشن ھیڈ بابو خان کی سربراہی میں فرسٹ ایئر کے بچے انجام دے رہے تھے۔

 

سکول کے پرنسپل منظور علی شاہ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ اور بچوں کی طرف سے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بڑے پُر وقار طریقے سے تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہلے مرحلے میں پلے گروپ سے لیکر گریڈ 1st تک پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے بچوں کو میڈل پہنایا گیا۔ دوسرے مرحلے میں گریڈ 2nd سے لیکر گریڈ 5th تک نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں میں شیلڈ تقسیم کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں گریڈ 6th سے لیکر گریڈ 9th کے پوزیشن ہولڈر بچوں کو شیلڈ دیے گئے۔

 

چوتھے اور آخری مرحلے میں سال 2022ء کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں سکول ھذا کے دسٹرکٹ ٹاپر بچوں کو شیلڈ سے نوازا گیا ان میں ایک بچی زینب بختیار جو کہ 1049 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگر زندگی نے ساتھ نہیں دیا اور ناگہانی موت کا شکار ہو گئی، اس تقریب میں زینب کی ما ں اور اس کے والد ڈاکٹر بختیار الدین جواس تقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز کے چچا ہیں تشریف لائے تھے انھوں نے زینب کی ٹرافی صدر محفل لفٹنٹ کرنل قیصر رضا سے وصول کیا دوسرا بچہ اویس سرور انھوں نے بھی 1049 نمبر حاصل کیے تھے جبکہ شیمہ مسرت 1038 اور سمرین عالم 1029 نمبر حاصل کی تھیں انھوں نے بھی اپنے اپنے شیلڈ مہمان خصوصی سے حاصل کیے۔

 

اس تقریب میں سکول کے مدد گار عملے کو اُن کے بہترین خدمات کے عوض کیش پرائز دیا گیا۔صدر محفل لفٹنٹ کرنل قیصر رضا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہا ں چترال کے بچوں کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی قسم کا فرو گذاشت نہیں کریں گے۔
آخر میں مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اُنھوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں اُنھوں نے نہایت کامیاب اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور یہ بھی گویا ہوا کہ یہاں کے بچوں میں جو ٹیلنٹ ہے وہ مجھے ملک بھر کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی نظر نہیں آیا ہے یہ میرادرینہ خواب تھا کہ ہمارے علاقے میں بھی ایک اچھا اور معیاری تعلیمی ادارہ ہو آج FCPS دروش میرے اس خواب کی تعبیر ہے۔ یہاں کے بچوں کی ٹیلنٹ کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوا جس کا ثبوت میری اپنی بہن زینب ہے اس کی جدائی پر دل رنجیدہ ہے اور آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں لیکن اس کے اعزاز سے خوشی بھی ہوتی ہے یہ اس کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ انھوں نے سکول کے اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیے ایک لاکھ روپے نقد انعام دے دیا۔

سکول کے بچوں نے آرٹ گیلری ترتیب دی تھی اور سائنس کے مختلف مضامین میں پراجیکٹ تیار کر کے نمائش کے لیے رکھے تھے۔ مہمان خصوصی نے اس آرٹ گیلر ی کا افتتاح کیا اور بچوں کے کاوشوں کو سراہا۔

chitraltimes fcps drosh prize distribution ceremony

chitraltimes fcps drosh prize distribution 10 chitraltimes fcps drosh prize distribution 9 chitraltimes fcps drosh prize distribution 11 chitraltimes fcps drosh prize distribution 7 chitraltimes fcps drosh prize distribution 8 chitraltimes fcps drosh prize distribution 5 chitraltimes fcps drosh prize distribution 6 chitraltimes fcps drosh prize distribution 3 chitraltimes fcps drosh prize distribution 4 chitraltimes fcps drosh prize distribution 2

 


شیئر کریں: