Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر؛ ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

شیئر کریں:

چترال لویر؛ ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)لوئر چترال کے علاقہ بروز سے ڈلیوری کیس کو ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کرتے ہوئے جغور کے مقام پر ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی، ریسکیو1122 کے فیمیل میڈیکل ٹیکنشنز ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کٹ اور دیگر آلات کو استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں خاتون کی ڈیلیوری ریسکیو1122 کے ایمبولینس کے اندر ہی کردی، ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچہ بلکل تندرست ہیں، ماں اور بچے کو مزید چیک اپ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کر دیا گیا.

 

ریسکیو۱۱۲۲ کی اس بروقت کوشش اور کاوشوں کو چترال کےمختلف مکاتب فکر نے سراہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ریسکیو۱۱۲۲ سروس چترال کےعوام کیلیے نعمت سے کم نہیں ، کسی بھی ایمرجنسی میں ایک کال پر ریکسیوٹیم موقع پر پہنچ جاتی ہے ۔ اور مریض کو فسٹ ایڈ دینے کے ساتھ ہسپتال پہنچانا اور بعد میں ریفر کی صورت میں پشاور پہنچانے میں کویی کثر نہیں چھوڑی ہے۔ انھوں نے صوبایی حکومت کی اس کاوش کو سراہتے ہویے سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہےکہ جنکی کوششوں اور خصوصی دلچسپی سے اس سروس کا آغاز چترال میں کردیا گیا تھا اور اب اس سروس کو اپر چترال کے ساتھ ، کالاش ویلی ، دروش اور مستوج تک وسعت دی گیی ہے۔ جہاں ریسکیوسروس لوگوں کے دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے اور ریسکیو کا عملہ بھی انتہایی مستعدی کے ساتھ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

chitraltimes delivery case in rescue 1122 ambulance chitral chitraltimes delivery case in rescue 1122 ambulance chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69846