Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف پشاور کے بی ایس کا تیسرا کانووکیشن، گورنرمہمان خصوصی ، 28اسٹوڈنٹس کوگولڈمیڈل سے نوازا گیا

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف پشاور کے بی ایس کا تیسرا کانووکیشن، گورنرمہمان خصوصی ، 28 طلباءوطالبات کوگولڈمیڈل سے نوازا گیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے جہد مسلسل سے گزرنا پڑتا ہے ، نوجوان نسل کو وسیع سوچ اور بہترین وژن کے ساتھ ساتھ شائستگی اور کردار کی پاکیزگی سے ہدف کے حصول کیلئے اپنے تجربات کو بروئے کار لاناہوگا، پشاور یونیورسٹی نے مالی مشکلات کے باوجود جس طرح سے قوم کے معماروں کو تعلیم و تربیت فراہم کی وہ لائق تحسین ہے ، اساتذہ کرام کی عزت و قدر میں کبھی کوئی کمی نہیں آنے دینگے ، میری کوشش ہے کہ جلد ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کو جامعہ پشاور کا دورہ کرواوں ، اور اس سمیت جتنے بھی تعلیمی ادارے ہیں ان کے تمام مسائل حل کروں تاکہ قوم کے بچے بچیاں بغیر کسی روکاوٹ کے تعلیم کے میدان میں آگے سے آگے بڑھتے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ بی ایس کے تیسرے کانووکیشن کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرنے اس موقع پرکل 208 فارغ التحصیل طلباءوطالبات میں ڈگریا ںتقسیم کیں اور بہترین کارکردگی پر 28 طلباءوطالبات کوگولڈمیڈل سے بھی نوازا۔ گورنر حاجی غلام علی ہال میں موجود والدین کی خوشی اور ان کی آنکھوں میں اپنے کامیاب بچے بچیوں کے لیے آنسو دیکھ کر خود بھی جذباتی ہوگئے اور والدین کو سلام پیش کیا۔ ہال میں موجود تمام شرکاءنے گورنر کی جانب سے طلبا و طالبات کے والدین اور ان کے اساتذہ کو سلام پیش کرنے پرتالیاں بجا کر داد دی ۔

 

کانوکیشن سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے گورنر کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ و اس کے سٹاف کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے موجودہ وقت میں جامعہ کو درپیش مالی مشکلات اور دیگر مسائل کا ذکر بھی کیا۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود اس تاریخی ادارے نے ہونہار طلبا و طالبات کو تربیت فراہم کرتے ہوئے نہ صرف ملک بھر بلکہ دنیا میںبھی اپنا اور ملک کو قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی جامعہ کی گراں قدر خدمات کو دیکھتے ہوئے کوشش کرونگا کہ ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی جلد یہاں کا دورہ کرواوں ۔ گورنرحاجی غلام علی نے کانووکیشن میں کامیاب ہونے والی طالبات کی زیادہ تعداد پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ خواتین آبادی کے لحاظ سے ہمارے ملک کا 52 فیصد سے زیادہ پر مشتمل اہم ترین حصہ ہیں اورمیں چاہتا ہوں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں اپناکامیاب رہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج طلباءوطالبات اوراُن کے والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسوں دیکھ کر میری آنکھیں بھی نم ہوئیںاور ان بچے بچیوں کے والدین کے ساتھ ساتھ مجھے بھی اس قوم کا حصہ ہوتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ والدین کیلئے یہ فخر کا مقام ہے کہ اس ادارے سے اُن کے بچے زندگی کی نئی راہوں اورنئے سفرکیلئے تیار ہوکرنکل رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرحاجی غلام علی نے فارغ التحصیل طلباءوطالبات ، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباءوطالبات پر زوردیاکہ اب وہ عملی زندگی میں داخل ہوگئے ہیں، شائستگی ، اخلاق، سچائی اور دینداری کواپناکر اپنے ہدف کی جانب پیش قدمی کریں اور جدید دور کے جدید تقاضوں سے روشناس ہوتے ہوئے کامیابی کا سفر جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ والدین نے مشکل ترین حالات میں آپ کی پڑھائی مکمل کی ہے اوراب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے والدین اور اس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں ۔ ایساکردار اپنائیں کہ کسی پربوجھ بننے کی بجائے معاشرے کے کامیاب فرد بن کر دوسروں کے مسائل کے حل کاوسیلہ بن سکیں۔گورنرحاجی غلام علی نے کہاکہ طلباءکو موجودہ دور کے چیلنجز کو قبول کرناہوگا اور تاریخ اورماضی سے سیکھ کر نئے دورمیں ایجادات کے ذریعے پھر سے مسلمانوں اور اس ملک کا نام روشن کرناہوگا۔

chitraltimes Governor KP UoP Convoc Photo2 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69842