Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبایی حکومت سیاحت کوبطور صنعت ترقی دینے پر کام کررہی ہے مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ کیلئے کمراٹ، کالاش اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں۔وزیراعلیِ

Posted on
شیئر کریں:

صوبایی حکومت سیاحت کوبطور صنعت ترقی دینے پر کام کررہی ہے مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ کیلئے کمراٹ، کالاش اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیاحت کے شعبے کو معیشت کی ترقی میں ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اس شعبے کوہنگامی بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے نہ صرف ترقیاتی منصوبے شروع کئے بلکہ اس مقصد کیلئے درکارقانون سازی بھی کی گئی ہے ۔اُنہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران سیاحت کے شعبے میں خا طر خواہ سرمایہ کاری کی ہے جس کا واحد مقصد قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ صوبے سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

 

جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ حکومت سیاحت کوبطور صنعت ترقی دینے پر کام کررہی ہے اور اس شعبے میں وہ ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔اُنہوںنے کہاکہ ثقافتی اور مذہبی ور ثے کو محفوظ بنانے اور دیگر سیاحتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران شعبہ سیاحت میں خا طر خواہ اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن میں مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ کیلئے کمراٹ، کالاش اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں جبکہ سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹوارزم پولیس کا اجراءکیا گیا ہے جو کسی بھی واقعہ کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کر ے گی ۔ اس کے علاوہ گھنول ، منکیال اور مداکلشٹ انٹگریٹیڈ ٹوارزم زونز کے قیام پر بھی کام جاری ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔منصوبے سے نہ صرف سیاحوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر ہوں گی بلکہ قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کو بھی صوبے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

 

کالام میں بین الاقوامی معیارکے بویون سکی ریزارٹ کے قیام پر بھی کام جاری ہے ۔ مزید برآں صوبے کے مختلف 11 سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ مزید10 مقامات پر کیمپنگ پاڈز کے قیام پر کا م جاری ہے ۔ سیاحت کے شعبے کو دیر پا بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے جو قانون سازی کی گئی ہے اس میں خیبرپختونخوا ٹورازم ایکٹ2019 ئ، کے پی گورنمنٹ ریسٹ ہاوسز اینڈ ٹورازم پراپرٹیز ڈویلپمنٹ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ2020 ء، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم ایکٹ2019 ءاور دیگر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے سیاحتی شعبے کی تر قی کیلئے محکمہ کھیل اور سیاحت کو تقسیم کرکے سیاحت کے نام سے ایک الگ محکمہ قائم کیا ہے جس کا واحد مقصد بہتر انتظام و انصرام کے ساتھ ساتھ تمام تر توجہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر مرکوز کرنا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69834