Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منشیات سے پاک چترال  کے حصول کیلئے  ڈی پی او لوئر چترال کی طرف سے عوام دوست پولیسنگ  کی ہدایت و حوصلہ افزائی اور عوامی حلقوں کی پذیرائی

شیئر کریں:

منشیات سے پاک چترال  کے حصول کیلئے  ڈی پی او لوئر چترال کی طرف سے عوام دوست پولیسنگ  کی ہدایت و حوصلہ افزائی اور عوامی حلقوں کی پذیرائی

 

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ار۔پی۔او ملاکنڈ ریجن سجاد خان اپنے حالیہ دورہ چترال کے موقع پر عوام دوست پولیسنگ کی تاکید کی اور چترال کے پر امن فضاء کو بر قرار رکھنے کے ساتھ دوسرے احداف حاصل کرنے کی خاطر عوام کے دل جیتنے اور انکا تعاون حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔
اس مقصد کے حصول کی خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے با قاعدہ پلان تشکیل دی ہے۔جس کے نتیجے میں ہر سرکلز کے ایس۔ڈی۔پی۔اوز اور ایس۔ایچ۔اوز کے علاوہ دیگر با صلاحیت پولیس افسراں باری باری عوام میں جاکر منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں اگاہی دینے کے ساتھ اکابرین علاقہ اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اراء لیں گے اور عوام اور پولیس میں قریبی روابط قائم رکھیں گے۔

اس مہم کے کڑی میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ عتیق الرحمن اور ایس۔ایچ۔او شغور علی احمد پرسان کریم اباد کے مقامی نمائندوں اور بزرگوں کو ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے پیغامات سے آگاہ کیا اور منشیات کی ناسور پر قابو پانے کی خاطر عمائدین اور نوجوانوں کو کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
نیز ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ابرار احمد نے علاقہ دروش کے ممتاز علمائے کرام کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کرکے ڈی۔پی۔او کے پیغامات سے اگاہ کیا۔
علمائے کرام نے ڈی۔پی۔او کے اس اقدام کو بہت اچھے الفاظ میں سراہااور اس سلسلے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ علمائے کرام پولیس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ انکی سزا کو یقینی بنانے میں پولیس کو تمام تر قانونی مدد فراہم کرینگے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت سے چترال جیسے پر آمن اور قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع کو محفوظ رکھنے میں علماء کرام،اساتذہ کرام،اکابرین،عمائدین علاقہ،سوشل ایکٹوسٹز اورطالب علموں کے ساتھ والدین کا تعاون بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہے ۔

chitraltimes awam dost policing in Chitral2

chitraltimes awam dost policing in Chitral


شیئر کریں: