Chitral Times

Jan 28, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت نئے اہداف اور ڈویژن کی سطح پر امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت نئے اہداف اور ڈویژن کی سطح پر امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت نئے اہداف اور ڈویژن کی سطح پر امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، انٹیلیجنس، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، کسٹمز، قومی مالیاتی اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں تجدید شدہ پلان کے تحت نئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ڈویژن کی سطح پر امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت تجدید شدہ اہداف کے حوالے سے اقدامات و مستقبل کے لائحہ عمل پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 

اجلاس میں ٹیرر فائنانسنگ کی روک تھام، غیر قانونی ہتھیاروں، غیر قانونی اتش گیر مواد کی روک تھام، انسداد منشیات، سمگلنگ کا خاتمہ، بھتہ خوری کا خاتمہ، سائیبر جرائم کی روک تھام، غیر قانونی دستاویزات کی روک تھام، دہشت گردوں اور مقامی سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور انسداد دہشت گردی، اور دہشت گردانہ رجحانات کے خاتمے کے لئے نئے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے گئے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈویژنل کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت سٹیٹ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس اہم فریضے کی ادائیگی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور تمام ادارے اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ آفیسرز کو ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامی و دیگر عہدوں پر تعینات آفیسرز پر بڑی ذمہ د اری عائد ہوتی ہے اور عوام اور سٹیٹ کے درمیان اعتماد کا انحصار آفیسرز کی کارکردگی پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سے گزر کر بڑی قربانیاں دیکر امن قائم کیا گیا اور اس کو قائم و دائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھنے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

chitraltimes commissioner malakand chairing law and order meeting2


شیئر کریں: