Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطا بق طویل خشک موسم کے بعد ایک مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔ جو 28 دسمبر(رات) سے 29 دسمبر تک ملک کے بالائی /وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گی ۔ جس کے باعث 27 دسمبر (شام/رات) سے 29 دسمبرکے دوران کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی ،تربت، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

28 دسمبر (رات) اور 29 دسمبرکے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
اس دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اوربھکر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے، بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا بھی امکان ہے۔ برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔دریں اثنا پی ڈی ایم اے تما م ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ کے زریعے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گیی ہے، اورسیاحوں کو بارش اور برفباری کے دوران سفرنہ کرنے اور اختیاط برتنے کی تلقین کی گیی ہے۔ کسی بھی ممکنہ حدشہ کے پیش نظر مشینری کوبھی موبلایز کرنے اورسڑکوں کو کھولنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت دی گیی ہے۔

pdma weahter alert


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69724